آندھرا کے نئے صدر مقام کے لئے 25 ہزار ایکڑ زمین درکار - نارائنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

آندھرا کے نئے صدر مقام کے لئے 25 ہزار ایکڑ زمین درکار - نارائنا

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کے وزیر بلدیہ نظم و نسق پی نارائنا نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش کے نئے صدر مقام کے لئے 25 ہزار ایکڑ زمین کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مقصد کے لئے اراضی حاصل کرنے کے لئے دو تجاویز رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسات کے صد ر مقام کے لئے عوام کی اراضی حاصل ک جائے گی اور اراضی کے مالکان کو بعد ازاں اراضی کی ترقی کا فائدہ پہنچایا جائے گا ۔ نارائنا نے کہا کہ ریاست کے چیف منستر چندرابابو نائیڈو اور ریاستی حکومت کی نئے صدر مقام کے انتخاب کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی اتوار کو شیواراما کرشنا کمیٹی کے ساتھ اجلاس ہوگا ۔ مرکزی حکومت نے ریاست آندھرا پردیش کے نئے صدر مقام کی نشاندہی کے لئے شیوارراما کرشنا کمیٹی قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے صدر مقام کے لئے جگہ کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

25000 Acres for New Capital of AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں