اترا کھنڈ کے ضمنی انتخابات میں کانگریس تمام 3 نشستوں پر قابض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

اترا کھنڈ کے ضمنی انتخابات میں کانگریس تمام 3 نشستوں پر قابض

نئی دہلی
ایجنسیز
کانگریس نے جمعہ کے دن اترا کھنڈ کے ضمنی انتخابی نتائج میں تمام3نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید دھکہ پہنچایا ہے ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے بی جے پی کے بی ڈی جوشی کو دھرچولہ نشست پر19ہزار کے ایک بڑے ووٹ فرق سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ کانگریس نے بی جے پی سے2نشستیں چھین لی ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ریاستی عوام وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی6ماہی ریاستی حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں ۔ کانگریس کے اعلی قائد ہیرا سنگھ بستھ نے بی جے پی کے تریواندراسنگھ راوت کو دائیوالا میں اور کانگریسی ریکھا آریہ نے بی جے پی کے موہن لال آریہ کو شکست سے دوچار کیا ۔ فی الحال اترا کھنڈ اسمبلی میں کل70نشستوں میں سے کانگریس کے پاس32ارکان اور بی جے پی کے پاس28ارکان ہیں ۔ ریاست میں کسی پارٹی کو بر سر اقتدار آنے کے لئے36ارکان درکار ہیں ۔3آزاد ،3بی ایس پی ارکان(بشمول2معطل ارکان) اور1یو کے ڈی رکن ، کانگریس حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔

Congress wins all three seats in Uttarakhand by-elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں