بابری مسجد کیس - 2 بی جے پی رکن پارلیمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

بابری مسجد کیس - 2 بی جے پی رکن پارلیمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

لکھنو
یو این آئی
بابری مسجد انہدام( شہادت) کیس میں لکھنو کی خصوصی عدالت سی بی آئی نے2بی جے پی ارکان پارلیمنٹ ساکشی مہاراج اور برج بھوشن شرن سنگھ و نیز دیگر چار افراد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری( این بی ڈبلیو) جاری کردئے ہیں ۔ جملہ چھ افراد کے خلاف یہ وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ چار کے نام یہ ہیں: امرناتھ گوئل ، جئے بہادر گوئل، رامچندر کھتری اور پون پانڈے(سابق ایم ایل اے) یہ تمام افراد ایک عرصہ درازسے حاضر عدالت نہیں ہورہے تھے ۔ بابری مسجد انہدام کیس میں22ملزمین بشمول دو بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے خلاف سماعت لکھنو کی خصوصی عدالت سی بی آئی میں ہورہی ہے ۔ قبل ازیں یہ کیس42افراد کے خلاف تھا لیکن چونکہ کئی ملزمین فوت ہوچکے ہیں ، اب صرف22ملزمین بچے ہیں ۔ دیگر7ملزمین کے خلاف ایک علیحدہ مقدمہ رائے بریلی کی خصوصی عدالت میں زیر دوراں ہے جہاں عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں ۔ تحقیقاتی ایجنسی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عدالت میں ان تمام چھ افراد کی حاضری کو یقینی بنائے جن کے خلاف وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت شنبہ19جولائی مقرر کی ہے ۔ (ساکشی مہاراج ، حلقہ اناؤ سے بی جے پی ایم پی ہیں اور برج بھوشن شرن سنگھ قیصر گنج کے ایم پی ہیں) یہاںیہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ17دسمبر2012کو لکھنو کی خصوصی عدالت سی بی آئی نے اس وقت کے سماج وادی پارٹی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ اور سابق ایم ایل اے پون پانڈے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے کیونکہ یہ دونوں حاضر عدالت ہونے میں ناکام رہے تھے ۔ بابری مسجد کو ڈھائے جانے کے وقت برج بھوشن شرن سنگھ ، حلقہ گونڈہ سے بی جے پی ایم پی تھے اور وہ سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور وی ایچ پی لیڈر اشوک سنگھل سے ان کی رام جنم بھومی کے دوران ان کے قریب رہے تھے ۔

2 BJP MPs face non-bailable warrant in the Babri Masjid demolition case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں