تحفظ بیوگان بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

تحفظ بیوگان بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی
یو این آئی
ورنداون اور وارانسی کی بیواؤں نے بیوہ کے تحفظ سے متعلق بل کے مسودہ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے م طالبے کے سلسلے میں مودی اور مختلف جماعتوں سے اپیل کرنے کا آج عہد کیا ہے ۔ بین الاقوامی یوم بیوگان کے موقع اتر پردیش کے ورنداون اور وارانسی سے یہاں آنے والی125بیواؤں نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں بیوگان تحفظ بل پاس کرانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان بیواؤں کو مودی سے پوری امید ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے دوران بیوگان تحفظ بل کو پاس کرانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ بیواؤں کی حفاظت پر توجہ دینے کی وزیر اعظم سے بڑی آسا لگائے بیٹھے ہیں ۔ 80سالہ بیوہ منوگھوش نے کہا ہم مودی اور متھرا لوک سبھا سیٹ سے ایم پی ہیمامالنی سے رابطہ کریں گے اور ورنداون اور وارانسی میں رہنے والی بیواؤں کی فلاح کے لئے اقدامات کرنے کا ان سے درخواست کریں گی۔ ورنداون اور وارانسی میں مغربی بنگال کی ہزاروں بیوائیں رہتی ہیں۔ جن کی حالت قابل رحم ہے۔ تاہم غیر سرکاری تنظیم سلمھ انٹر نیشنل نے سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد ان کی حالت بہتر بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ سلمھ انٹر نیشنل کی کوشش سے ہزاروں بیواؤں کی حالت میں قابل ذکر بہتری آئی ہے ۔ ہر بیوہ کو ماہانہ دو ہزار روپے مالی مدد دینے کے علاوہ سملھ انٹر نیشنل کے بانی ڈاکٹر بندیشور پاٹھک نے ملک کی بیواؤں کی حفاظت کے لئے حال ہی میں ایک بل کا مسودہ تیار کیا ہے ۔ ڈاکٹر پاٹھک کو امید ہے کہ نئے وزیر اعظم بیواؤں کی فلاح پر یقینی طور پر توجہ دیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں تقریباً4کروڑ بیوائیں ہیں ۔ بیواؤں کو بوجھ سمجھ کر ان کے ساتھ دوسرے درجہ کا برتاؤ کیے جانے کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔

Widows hope to meet with PM Modi to push for protection Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں