وزراء کے ایس اوڈی مقرر کرنے آئی بی کی منظوری لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

وزراء کے ایس اوڈی مقرر کرنے آئی بی کی منظوری لازمی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے کسی وزیر کے لئے غیر سرکاری فرد کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی( او ایس ڈی) کی حیثیت سے تقرر کے لئے انٹلی جنس بیورو( آئی بی) کی منظوری کو لازمی قرار دیا ہے ۔ وزارت عملہ و تربیت نے ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے وزارتوں سے خواہش کی کہ او ایس ڈی کی حیثیت سے کسی شخص کے تقرر کی عام آدمی، متعلقہ وزیر سے منظوری اور تعلیمی قابلیت کے اسنادات کے ساتھ تجویز وزارت کو بھیجی جائے ۔ تعلیمی اسنادات پر ایسے عہدیدارکی تصدیق ہونی چاہئے جو انڈر سکریٹری رتبہ سے کم نہ ہو۔، اس کے علاوہ متعلقہ وزیر کی منظوری حاصل کرنے والے امیدوار کی قبل ازیں خدمات کی تفصیلات بائیوڈاٹا بھی وزارت عملہ کو بھیجنے کا لزوم عائد کیا گیا ہے ۔، ہدایت میں کہا گیا کہ او ایس ڈی کی حیثیت سے کسی غیر سرکاری شخص کے تقرر کے لئے اس کے کردار کی توثیق سے متعلقہ پولیس اور آئی بی رپورٹ بھی ضروری ہے ہدایت کے مطابق اگر کسی وزیر کے لء کوئی سرکاری عہدیدار کا او ایس ڈی کی حیثیت سے تقرر کیاجارہا تو اس کے لئے انٹلی جینس بیورو کی منظوری ضروری نہیں ہے ۔ قواعد کے مطابق او ایس ڈی کا قطعی تقرر کابینی کمیٹی برائے تقررات کی منظوری کے بعد بھی کیاجائے گا ۔ ایک اور اہم تبدیلی کے بطور نئی حکومت نے اپنے تمام وزراء سے خواہش کی ہے کہ قبل ازیں یوپی اے حکومت میں اہم عہدیداروں پر خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کا جو سابق وزیروں کے نجی عملہ کی حیثیت سے برسر خدمت تھے، تقرر نہ کیاجائے ۔ حکومت نے یہ تازہ ہدایت3مرکزی وزراء کے پرائیویٹ سکریٹریز کے تقرررات سے پیدا شدہ ایک تنازعہ کے پیش نظر جاری کی ہے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آئی پی ایس عہدیدار لوک سنگھ کا نام اپنے پرائیویٹ سکریٹری کی حیثیت سے تقرر کے لئے تجویز کیا تھا جو یوپی اے کے وزیر خارجہ سلمان خورشید کے لئے اسی حیثیت میں خدمت انجام دے رہے تھے ۔

IB verification must for non-govt OSDs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں