تلنگانہ اسمبلی میں اردو زبان میں ایجنڈہ کی کاپی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

تلنگانہ اسمبلی میں اردو زبان میں ایجنڈہ کی کاپی

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوسرے دن آج ایجنڈے کی کاپیاں اردو زبان میں بھی سربراہ کو دی گئیں۔ قبل ازیں ایجنڈے کی کاپیاں صرف تلگو اور انگریزی زبانوں میں ہی تقسیم کی جاتی تھیں۔ سابق آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں ایسا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا کہ اردو میں بھی ایجنڈے کی نقل ایوان میں گشت کرائی جائے ، تاہم تلنگانہ اسمبلی میں نئی حکومت نے اس کا آغاز کردیا ہے ۔ ماضی میں اسمبلی و کونسل کے مشترکہ اجلاس سے گورنر کے خطاب اور وزیر فینانس کی بجٹ تقریر کی نقل ہی اردو میں بھی تقسیم کی جاتی تھی۔ چند محکموں کی رپورٹس بھی کبھی کبھی اردو میں آجایا کرتی تھیں، تاہم روزانہ کارروائی کے بارے میں تفصیل کبھی بھی اردو میں تقسیم نہیں کی گئی۔ تلنگانہ کی حکومت نے نیا ااقدام کرتے ہوئے قابل تحسین کام کیا ہے ۔ اس طرح مستقبل میں یہ امید کی جاسکتی ہے کہ وقفہ سوالات میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی ارکان کو اردو میں سربراہ کیے جائیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں