آندھرا پردیش کابینہ کا کل وشاکھاپٹنم میں پہلا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

آندھرا پردیش کابینہ کا کل وشاکھاپٹنم میں پہلا اجلاس

آندھرا پردیش کی کابینہ کا پہلا اجلاس12جون کو آندھرا پردیش یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا ۔ ایک وزیر ایانا پاتروڈو نے بتایا کہ1954میں جب کہ قدیم آندھرا اسٹیٹ موجود تھی، ایک مرتبہ کابینہ کا اجلاس بندرگاہی شہر وشاکھا پٹنم میں موجود آندھرا یونیورسٹی کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا ۔ چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے آج اس سلسلہ میں اپنے رفقاء ، ایانا پاتروڈو، گھنٹا سرینواس راؤ اور دیگر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ایانا پاتروڑدو اور گھنٹا سرینواسراؤ کا تعلق ضلع وشاکھا پٹنم سے ہی ہے۔ اے پی کے چیف منسٹر نے وزراء سے کہا کہ وہ مل جل کر کام کریں اور اپنی توجہ ترقی پر مرکوز رکھیں۔ گھنٹا سرینواس راؤ نے چندرا بابو نائیڈو کے حوالے سے بتایا کہ چیف منسٹر نے ہمیں تمام اختلافات فرمواش کرتے ہوئے ایک ٹیم کی شکل میں کام کرنے کی ہدایت دی ہے اور پوری توجہ ترقی پر مرکوز کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا میں تلگو دیشم پارٹی کو صرف اسی لئے اقتدار حاصل ہوا کہ کیوں کہ وہ ماضی میں ترقی کا ریکارڈ رکھتی ہے اور اسے برقرار رکھنے کی صلاحیت کی بھی حامل ہے ۔ چیف منسٹر نے ہم سے یہ بھی کہا کہ کابینی وزراء کی کارکردگی کاہر تین ماہ میں ایک مرتبہ جائزہ لیاجائے گا ۔ اگر کوئی وزیر اپنی کارکردگی میں کوئی خامی رکھتا ہو تو اسے کابینہ سے نکال دیاجائے گا۔ اسی دوران نمائندہ منصف کے بموجب چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو 14جون کو شیوا راما کرشنن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرکے اپنی ریاست کے نئے صدر مقام کے تعین اور اس کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ذرائع کے بموجب اے پی کے ترقیاتی کاموں کے آغاز کے لئے یہ پہلا قدم ہوگا۔

AP Cabinet to meet in Vizag tomorrow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں