برطانوی فوج موٹاپے کا شکار - جنگ میں شرکت کے نااہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

برطانوی فوج موٹاپے کا شکار - جنگ میں شرکت کے نااہل

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ میں22ہزار سے زائد فوجی موٹاپے کا شکار ہیں، جن کے سبب وہ طبی مسائل سے دوچار ہونے کے خطرات کے دائرہ میں ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ میں یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ ضرورت سے زیادہ وزن بڑھ جانے کے سبب وہ لڑائی کے اہل نہیں ۔، رپورٹ میں یہ بھی وضاحت کی گئی کہ برطانیہ کے جنگجو فوجی بھی ملک میں موٹاپے کی وبا سے پاک نہیں ۔، گزشتہ3برسوں میں موٹاپا کے شکار فوجیوں کی تعداد22ہزار ہوجانے سے مختلف النوع اندیشے پیدا ہوگئے ہیں ۔ تجزیہ سے پتہ چلا کہ ایسے تمام فوجی ٹائپ 2ذیابیطس ، بلند فشار خون اور امراضِ قلب میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔، دی سنڈے ٹائمز نے ایک پولیس آفیسر کے حوالے سے بتایا کہ مسئلہ کے اسباب میں ان فوجیوں کی خوراک بھی شامل ہے ۔ انہیں وقفہ وقفہ سے کچھ نہ کچھ کھانے کو ملتا رہتا ہے ۔ برٹش آرمی( برطانوی افواج) کے اصول و ضوابط کے مطابق تمام فوجیوں بشمول فوجی عہدیداروں کو سال میں2بار صحت کی جانچ سے گزرنا پڑتا ہے ،۔ روزنامہ نے بتایا کہ تاہم32.419فوجی اس جانچ میں ناکام رہے ۔

'Too fat to fight': thousands of British soldiers overweight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں