پاکستان کی ہوابازی صنعت کو تباہ کرنا طالبان کا مقصد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

پاکستان کی ہوابازی صنعت کو تباہ کرنا طالبان کا مقصد

پاکستان نے اپنے نیو کلیر اسلحہ کے ذخائر کے قریب سیکوریٹی کو سخت کردیا ہے اور پورے ملک میں فوجی مراکز کی حفاظت کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے ۔ سیکوریٹی خطرات اس وقت ابھرے جب10طالبان نے کراچی جناح ایر پورٹ پر حملہ کردیا اور قریبی مرکز پر حملہ کردیا ۔ طالبان انتہا پسند جس آسانی سے ایر پورٹ کے اندر داخل ہوئے وہ سیکوریٹی ایجنسیوں کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ اس سے انٹلی جینس ناکامی ظاہر ہوتی ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے اخبار لندن ڈیلی کو بتایا کہ طالبان کے دو گروپ مختلف سمتوں سے جناح ایر پورٹ میں داخل ہوئے ۔ 8مارچ کی نصف شب کو طالبان ایر پورٹ میں داخل ہوئے ، وزیر اعظم پاکستان کے پریس سکریٹری محی الدین ورنی نے کہا کہ اس حملہ کا مقصد پورے ملک کی شہری ہوا بازی کی سر گرمیوں کو ختم کرنا تھا ۔ حملہ آوروں کا تعلق چیچنیا اور ازبکستان سے ہے۔ حملہ آور20طیارے اور200سے زائد مسافروں کو ہلاک کردینا چاہتے تھے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس حملہ کے لئے15دن سے زیادہ عرصہ تک منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ سابق میں بھی پاکستان کے ایر پورٹس پر حملے ہوئے ہیں اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کا ہر ایر پورٹ خطروں میں گھر گیا ہے ۔ طالبان نے اپنے بیان میں مذاکرات سے دوری کا اشارہ نہیں دیا ۔، وزیر اعظم نوازی شریف برہمی کے پیش نظر طالبان سے مذاکرات کی نئی کوشش کریں گے ۔ تحریک طالبان پاکستان نے جناح ایر پورٹ اور قریبی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ تحریک طالبان پاکستان اسلامی جہادی گروپوں کی سرپرست تنظیم ہے ۔ اس کا تعلق افغانستان کے ملا عمر کے طالبان سے ہے ۔، ملا عمر کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کے خاتمہ کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے ہیں۔2011میں امریکہ کے حملہ کے بعد افغانستان میں طالبان کی حکومت ختم ہوگئی ۔ خیال کیاجاتا ہے کہ ملا عمر کوئٹہ کے قریب روپوش ہیں ۔ انہیں آئی ایس آئی کا تحفظ حاصل ہے ۔

Karachi airport attacker planned to paralyse Pakistan aviation, destroy all aircraft: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں