6/جون جدہ عرب نیوز
رمضان کے پیش نظر چاول کی قیمت میں اضافہ شروع ہوگیا ہے ، پچھلے چند ہفتوں میں 10کلو کے ایک پیاگ کے لئے اس کی قیمت میں45فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ تاجرین نے آنے والے رمضان کا حوالہ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ قیمت میں اضافہ کی ایک اور ورجہ چاول کے برآمدی ممالک سے سپلائی کی کمی کو وجہ قرار دیا ہے ۔ باسمتی چاول کی کرنیل قسم جو جنوبی ایشیاء ، تارکین وطن میں مرغوب ہے یہ کم و بیش دیگر لمبے چاولوں کے ساتھ غائب ہوگئی ہے ۔ مزید برآں یہ دیگر اجناس کی قیمت میں40فیصد اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ ان کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔ کرنیل باسمتی جو پاکستان اور ہندوستان سے آتا ہے اس کی سپلائی قلیل ہوگئی ہے ۔ ذرائع نے عرب نیوز کو بتایا کہ رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافہ کے لئے تاجرین اسٹاک کا کافی ذخیرہ کررہے ہیں ۔وزارت کامرس عام طور پر اضافی قیمتوں پر نظر رکھتی ہے اور جو تاجر وزارت کے قواعد کی خلاف ورزی کریں انہیں جرمانے کرتی ہے۔Rice prices on the rise ahead of Ramadan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں