متحدہ عرب امارات کے ریگستان میں چاول کی پیداوار - ہندوستانی کا تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

متحدہ عرب امارات کے ریگستان میں چاول کی پیداوار - ہندوستانی کا تجربہ

ایک ہندوستانی تارک وطن نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں چاول کی کاشت کا پہلی مرتبہ چیلنج قبول کیا ہے ۔ یہ 41سالہ سدیش کمار ہیں جن کا نام لمکا بک آف ریکارڈ میں سب سے لمبا(41.91سینٹی میٹر) اور سب سے چھوٹا3.81سینٹی میٹر)اگانے کا درج ہے۔ وہ غذائی فصل کی کٹوائی کے منتظر ہیں جنہوں نے اسے یو اے ای کے ریگستان جیسے ماحول میں اگایا ہے ۔ کمار کامرس گریجویٹ ہیں وہ زراعت میں کوئی رسمی قابلیت نہیں رکھتے ۔ انہوں نے بتایا توجہ سے منصوبہ بندی ان کی فکر دور کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ یو اے ای میں چاول کو بطور فصل اگایاجاتا رہا ہے اور ال عین جیسے مقامات پر کئی کوششیں کی گئیں جو ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میری موجودہ فصل تیار ہوئی تو یہ اس ملک میں پہلی ہوگی ۔ رپورٹ میں سدیش کمار کے حوالہ سے یہ بات بتائی گئی ہے۔ سدیش کا تعلق تھریسور(کیرالہ) سے ہے ۔

Indian expatriate grows rice in UAE desert

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں