مکہ مسجد میں روزہ داروں کو سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

مکہ مسجد میں روزہ داروں کو سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-june-20

اعتماد نیوز
نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی ہدایت پر جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی چار مینار نے رمضان المبارک کے دوران مکہ مسجد میں مصلیان اور روزہ داروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مسجد کے دفتر میں آج ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور بعد ازاں مسجد میں جاری ترقیاتی کاموں کا شخصی طور پر جائزہ لیا ۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے سہ پہر مکہ مسجد کا دورہ کیا اور منظورہ کاموں کی فوری تکمیل کرنے کی متعلقہ عہدیدار کو ہدایت دی ۔ جناب احمد پاشا ہ قادری نے چند دن قبل حیدرآبار میٹرو واٹر سپلائی و سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر شیامل راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے مکہ مسجد کے مذکورہ کاموں سے متعلق نمائندگی کی تھی حوض کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے آج حوض کا معائنہ کیا اور بتایا کہ حوض کا کام مکمل ہوچکا ہے اور سمپ کی مرمت کے کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واٹر ٹریٹمنٹ(پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ) بھی جلد اپنا کام شروع کردے گا ۔ احمد پاشاہ قادری نے بتایا کہ اندرون دو یوم پائپ لائن کو اس پلانٹ سے جوڑ دیاجائے گا ۔ جس کے بعد اس میں پانی کو چھوڑ اجائے گا اس پلانٹ کو برقی سربراہ کرنے مکہ مسجد کی پنچ محلہ میں موجود گیٹ کی سمت ایک برقی ٹرانسفارمر نصب کیاجائے گا۔ اس کے لئے محکمہ برقی کے سی ایم ڈی سے ایک ماہ قبل نمائندگی کرتے ہوئے منظوری لی گئی تھی ۔ ٹرانسفارمر نصب کرنے کے لئے یہاں پرسمنٹ کا ایک بیڈ تیار کیا گیا ہے اور عنقریب260KVکا ٹرانسفارمر اس بیڈ پر نصب کرتے ہوئے اسے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو کنکشن دیا جائے گا۔ اس ٹرانسفارمر کے ذریعہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوبرقی سربراہ کی جائے گی جس کی وجہ سے پانی صاف ہوکر سمپ اور حوض میں پہنچے گا ۔ بعد ازاں جناب احمد پاشاہ قادری نے مکہ مسجد میں موجود چھوٹے حوض کا بھی معائنہ کیا اور چیف جنرل منیجر روی کو ہدایت دی کہ اس حوض کی صفائی کروائی جائے ۔ واضح رہے کہ چنددن قبل ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی جانب سے مکہ مسجد کے معائنہ کے وقت جناب احمد پاشاہ قادری نے سومیشور راؤ سے نمائندگی کی تھی کہ مسجد کے اوپر سے پانی لکیج کے باعث اندر جذب ہورہا ہے ۔ اسی سلسلہ میں بلدی ایگزیکٹیو انجینئر پردیپ ریڈی کو جناب احمد پاشاہ قادری نے ہدایت دی کہ یہاں پر ایک کیمیکل کا واٹر پروف ڈالنے کے لئے اسٹیٹمنٹ تیار کیا جائے ۔ اس کے بعد سومیشور راؤ سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ تین سال سے مجلس کی نمائندگی پر مکہ مسجد میں رمضان کے دوران ایک پنڈال نصب کیاجاتا رہا ہے اور بیرسٹر اسد الدین اویسی نے جاریہ سال بھی مکہ مسجد میں پنڈال نصب کرنے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں تحریری نمائندگی کی تھی جس پر رمضان کے پہلے دہے میں مکہ مسجد میں حوض کے اطراف اور صحن میں اور سیڑھیوں تا گیٹ ایک پنڈال نصب کیاجائے گا ۔ سوپر اسٹرکچر نامی پنڈال120اور180فٹ طویل ہے۔ احمد پاشاہ قادری نے بتایاکہ متعلقہ انجینئر کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ پنڈال کو جلد سے جلد یعنی رمضان سے قبل نصب کیاجائے جس پر عہدیدار وں نے بتایا کہ مسجد میں پنڈال نصب کرنے کا کام پیر سے شروع ہوگا ۔ احمد پاشاہ قادری نے بتایا کہ بارش ہونے کی صورت میں پانی پنڈال کے اوپر سے بہہ کر جائے نمازوں پر نہ گرنے کے لئے عارضی طور پر دیواریں بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مکہ مسجد کے30میٹر ہائی ماسٹ لائٹ اور20میٹر کے ہائی ماسٹ لائٹ کی مرمت کے علاوہ دیگر عارضی لائٹوں کی مرمت بھی جلد از جلد شروع کرنے کا عہدہ دار کو ہدایت دے دی گئی ہے اور متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ اندرون دو یوم کاموں کا آغاز کردیاجائے گا۔ واضح رہے کہ صدر مجلس بیرسٹر اویسی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں مکہ مسجد کو روشنیوں سے منور کرنے کے لئے بھی نمائندگی کی تھی۔ اس سلسلہ میں جناب احمد پاشا ہ قادری نے متعلقہ انجینئر کو بتایا کہ مکہ مسجد میں لائٹ کہاں کہاں اور کس طرح لگائی جائیں ۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے اس کے علاوہ مکہ مسجد کے باتھ روم اور وضو خانوں کی صفائی اور مرمت کے کاموں کو رمضان سے قبل مکمل کرلینے کی متعلقہ آفیسروں کو ہدایت دی اور مائناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے آفیسر سورج کمار کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ کاموں کی خود نگرانی کریں ۔مکہ مسجد کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں سورج کمار ایم ڈبلیو ڈی ، مکہ مسجد کے سپرنٹنڈنٹ نعیم الدین ، منیجر مکہ مسجد منان ، واٹر ورکس کے چیف جنرل منیجر روی ، جی ایم رمنا، ٹی جی ایم آنند نائک ، بلدی کے ایگزیکٹیو انجینئر ریڈی، ڈپٹی انجینئر سرینواس ، اسسٹنٹ انجینئر پرساد اور اے پی سی پی ڈی سی ایل حسینی علم کے اسسٹنٹ انجینئر سریش کمار کے علاوہ مجلسی کارکنان عبدالقیوم شیخ معین، شیخ غوث اور مرشد و دیگر موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں