پی ای بی اسکام - مدھیہ پردیش میں زائد از 100 طلباء گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

پی ای بی اسکام - مدھیہ پردیش میں زائد از 100 طلباء گرفتار

بھوپال
پی ٹی آئی
خصوصی ٹاسک فورس نے مدھیہ پردیش کی مختلف اضلاع سے زائد از100طلباء کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے اختیار رکتے ہوئے پری میڈیکل ٹسٹ کامیاب کیا تھا ۔ ریاست کے مختلف مقامات پر کل سے طلباء کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پری میڈیکل ٹسٹ مدھیہ پردیش پروفیشنل اگزامنیشن بورڈ(ایم پی پی ای بی) کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔ جس کے سرکردہ عہدیداروں کو ٹاسک فورس نے2013میں اس اسکام کے منظر عام پر آنے کے فوری بعد گرفتار کرلیا تھا ۔ ایس ٹی ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار کرئے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ گرفتاریوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔ پی ایم ٹی اسکام کے سلسلہ میں آج تک100سے زائدمیڈیکل طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے جو اس اسکام کی نگرانی کررہا ہے ایس ٹی ایف کو اس معاملہ میں30جون تک موقف رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔ ریاستی ڈائرکٹر جنرل پولیس کی جانب سے اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ پولیس چیفس کو ہدایات جاری کیے جانے کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع ، بشمول اندرو،دھر، جھابوا ، کھرگون ، بھوپال، اجین، جبل پور اور ساگر سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں ۔، حالیہ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے اس معاملہ پر سخت رویہ اختیار کیا تھا اور پولیس سے دریافت کیا تھا کہ اس اسکام کے سلسلہ میں طاقتور اور بارسوخ افراد کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ۔ اس ہدایت کے بعد اسپیشل ٹاسک فورس نے سابق ریاستی وزیرٹکنیکل تعلیم و بی جے پی لیڈر لکشمی کانت شرما کو15جون کو گرفتار کیا تھا ، جو مبینہ طور پر اساتذہ کے کنٹراکٹ پر تقرر کے اسکام میں ملوث ہیں ۔، ایم پی پی ای بی نے کنٹراکٹ اساتذہ کے لئے امتحان منعقد کیا تھا۔ اسی دوران مدھیہ پردیش اسمبلی میں قائد اپوزیشن ستیہ دیو کٹارے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکام میں طاقتور افراد کے ملوث ہونے کے پیش نظر یہ کیس سی بی آئی کے حوالہ کردے۔

MPPEB scam More than 100 students have been arrested so far

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں