حیدرآباد - رواں سال حلیم کی قیمت میں اضافہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

حیدرآباد - رواں سال حلیم کی قیمت میں اضافہ کا امکان


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-june-09

Hyderabad Haleem
دی ہندو
رمضان کے آغاز کو ایک ماہ باقی رہ گیا ہے ۔ رمضان کی پسندیدہ ڈش حلیم ہوتی ہے۔ لذیذ حلیم تیار کرنے والے اس کی قیمت متعین کرنے پر تذبذب کا شکار ہیں ۔ انہیں خدشہ ہے کہ قیمت میں اضافہ سے حلیم کی فروخت متاثر ہوگی ۔ گزشتہ سال حلیم کی قیمت شہر کے مختلف مقامات پر فی پلیٹ100تا120روپئے تھی ، تاہم کئی مقامات پرحلیم کی فروخت قیمتوں میں اضافہ کے باعث متاثر ہوئی ۔ دال، گیہوں ، گھی ، خوردنی تیل اور مصالحہ جات کی قیمت میں گزشتہ ایک برس کے دوران کافی اضافہ ہوا اور حلیم تیار کرنے والوں کو قیمتوں میں اضافہ کے سوا کوئی چارہ نہیں ر ہ گیا ۔، شہر کی مشہور حلیم برانڈ کے مالک ایم اے مجید نے بتایا کہ مصالحہ جات اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، ملازمین کی اجرتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ تاحال ہم نے نئی قیمتوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ، تاہم انہوں نے تیقن دیا کہ حلیم کی قیمت عام آدمی کے بس میں ہوگی ۔ حلیم تیار کرنے والوں نے قیمتوں میں فی پلیٹ دس روپئے کے اضافہ پر غور کیا ہے، تاہم فی الحال کوئی قدم اٹھانے سے قاصر ہیں۔ ٹولی چوکی کی ایک ہوٹل کے مالک عرفان نے بتایا کہ ہم حلیم کی تیاری کے اجزاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے جن کا حلیم کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے اور اگر قیمت میں اضافہ نہ کیاجائے تو ہمیں نقصان ہوگا ۔ جولائی کے مہینہ میں بارش کا بھی ہوٹل مالکین کو خوف ہے ، جس کے باعث رواں سال فروخت متاثر ہوسکتی ہے ۔ بہادر پورہ کی ایک ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ بارش کے موسم میں لوگ ہوٹل آنے سے احتراز کرتے ہیں ۔ گزشتہ سال بارش کے باعث حلیم فروخت کرنے والے کئی مراکز کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہمیں رواں سال ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
Haleem prices could rise this year

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

1 تبصرہ:

  1. امکان ھیکہ اب حلیم بھی متوسط اور عام طبقہ کی پہنچ سے دور ھوجائیگی ۔۔۔ بُرا ھو اس مہنگائی کا

    جواب دیںحذف کریں