شمالی بنگال کے لئے کئی منصوبوں کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

شمالی بنگال کے لئے کئی منصوبوں کا اعلان

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ شمالی بنگال کے لئے علاحدہ فائننس ڈائریکٹور قائم کیاجائیگا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمالی بنگال کے مختلف علاقے کے افراد اپنی مختلف پریشانیوں تنخواہ اور پینشن جیسے مسائل کی وجہ سے کلکتہ کا سفر کرنا پڑتا ہے مگر اس کی وجہ سے یہ پریشانی حل ہوجائیں گے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ شمالی بنگال میں رابطہ تیز کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا سکریٹریٹ شمالی بنگال میں قائم ہوچکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال کے بوسکا ٹائیگر علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سفاری کار کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔ بوکسا ٹائیگر علاقے میں یہ کار چار سال قبل بند ہوگئی تھی ۔ ممتا بنرجی کے مطابق اس کی وجہ سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور بالواسطہ اور بلا واسطہ کئی ہزار افراد کو اس کی وجہ سے روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ جلپائی گوڑی میں762اسکوائرکلو میٹر پر پھیلا علاقے میں12سے15ٹائیگر ہیں۔ یہ علاقہ خوبصورتی کے لئے جانا جاتا ہے ۔ اس میں جنگلی جانوروں کے علاوہ بڑی تعداد میں ہاتھی ہے۔ سیاحت 15ستمبر سے شروع ہوتا ہے اور 15جون کو ختم ہوجاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔ بی ٹی آر علاقے می ایک ماڈ ل گاؤں کی تعمیر بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ٹی آر علاقے میں کار سفاری کی بحالی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ٹو ر آپریٹروں کا کہنا ہے کہ2010سے سفاری کار کے بند ہے ۔ اس کی وجہ سے اس علاقے میں سیاحت کے لئے آنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ دوارس کے دوسرے علاقے کی طرح بکسا اور دوار اور جیانتی علاقے میں بھی سیاحت کو فروغ دیاجائے گا۔ محکمہ سیاحت کے سیکریٹری اے آر بردھن کچھ افسروں کے ساتھ بکسا دوار اور جیانتی کا دورہ کر کے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بکسا دوار اور جیانتی میں ٹورزم سینٹر قائم کیاجائے گا۔ یہ علاقے تاریخ میں بہترین سیاحت کے لئے جانا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس علاقے کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے اوراس کی طرف لوگوں کو راغب کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس کے نتائج بہتر ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے پہاڑی علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کئی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جیانتی گاؤں کی قدرتی خوبصورتی سے متاثر ہوں، مگر یہ علاقہ کافی گنجان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شمالی بنگال کے معاملات کے وزیر گوتم دیب سے کہا ہے کہ اگر جیانتی گاؤں سے بستی کہیں اور منتقل ہوسکتی ہے تو اس علاقے میں سیاحت کے لئے ترقیاتی کام شروع کرائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جیانتی کو ماڈل گاؤں بنانے کامنصوبہ کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے جہاں سیاحت کو فروغ ہوگا وہیں مقامی آبادی پانی سپلائی و دیگر سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔

Mamata announces projects for north Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں