1/جون نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے موجودہ اقتصادی پریشانیوں کو دس سال کے دوران بے روزگاری پر محمول کرتے ہوئے آج مہنگائی پر قابو پانے اور کم لاگتی مصنوعات کی تیاری میں اضافہ کے لئے معاشی اصلاحات میں تیزی لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے فیس بک پر اپنے پوسٹ میں دفتر میں اپنی ایک ہفتہ کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شرح نمو کا احیاء، مہنگائی پر قابو پانا اور بامعنی روزگار میں اضافہ کے لئے ترقی کا طریقہ کار تبدیل کرنا آج کی اشد ضرورت ہے ۔ ہندوستان کی معاشی ترقی متواتر دوسرے سال2013-14کے لئے5فیصد سے کم 4.7فیصد رہی۔یہ خاص کر تیاری اور کانکنی کے شعبوں میں کمی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر کم لاگتی مصنوعات کی تیاری میں اضافہ اور اصلاحات میں تیز ی لانے کی ضرورت ہے۔ قیمتوں میں استحکام اور ترقی مربوط ہے مگران کے لئے مختلف حکمت عملی کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ اس کے لئے مالی اور سالانہ مالیاتی پالیسی کے امتزاج کے ساتھ راست بازی پر مبنی اقدامات کرنے پڑیں گے ۔ واضح رہے کہ سابق یو پی اے حکومت میں بیمہ سیکٹر میں بیرونی راست سرمایہ کاری میں اضافہ ، گڈس و سروس ٹیکس پر عمل آوری اور ڈائرکٹ ٹیکس کوڈ سمیت اہم معاشی اصلاحات معرض التوار ہے ۔ انہوں ںے معیشت میں استحکام لانے کے لئے فوری اقدامات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ رجحان بدلنے کے لئے مختصر مدتی مالی نظم کے قدم اٹھانے سے انہیں طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مالی خسارہ کرم کرنے ، مہنگائی پر قابو پانے اور شرح ترقی میں اضافہ کے مقصد سے ہمیں اس مالی نظم پر چلنا پڑے گا۔ ہندوستانی معیشت میں استحکام لانے کے لئے ہمیں اس ڈسپلن پرکاربند رہنا پرے گا ۔ جس سے ہر ہندوستانی کا معیار زندگی بہتر ہوسکتا ہے اور غربت دور کی جاسکتی ہے ۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ سرمایہ کاری کا محور متاثر ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ تیاری سیکٹر کا مظاہرہ گزشتہ سال ناقص رہا ۔ منفی رجحان سے تجارت ہوٹلس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے متاثر ہوئے ۔ گزشتہ ترقی میں کمی، مہنگائی کے دباؤ سے مختصر معاشی ماحول کے لئے ایک چیلنج درپیش ہوگیا ہے ۔ہندوستان اس رجحان کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ یہ سنگین سماجی نتائج کا باعث ہے کیونکہ ایک دہے تک بیروزگاری میں اضافہ کے سبب یہ معاشی اقتصادی انحطاط پیدا ہوا ۔ مئی میں جاری کردہ سی ایس او کے تخمینہ جات کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اپریل میں مہنگائی8.9فیصد رہی۔Jaitley stresses need to check inflation, revive growth
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں