وزیر اعظم کا مجلس وزراء کے ساتھ آج اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

وزیر اعظم کا مجلس وزراء کے ساتھ آج اجلاس

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے وزارتی رفقاء کو100دن کا ایجنڈہ وضع کرنے کی ہدایت دینے کے بعد کل مجلس وزراء کے ساتھ اجلاس کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں پروگرامس کے نفاذ لائق ستائش حکمرانی اور کارکردگی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس ،مودی کے دس نکاتی ایجنڈہ کے تناظر میں جس میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، انفراسٹریچر پراجکٹس کی تکمیل اور قدرتی وسائل کو بروئے کار لانا بھی شامل ہے ۔ علاوہ ازیں نوکر شاہوں کو خود فیصلے لینے اور ان کا نفاذ عمل میں لانے کی آزادی بھی دس نکاتی ایجنڈہ شامل ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران نریندر مودی چند مخصوص شعبوں میں ترقی پر زور دیں گے اور اپنے44وزارتی رفقاء پر اپنی ترجیحات اجاگر کریں گے ۔ آئندہ ہفتہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور توقع ہے کہ وزیر اعظم کے اجلاس میں تبادلہ خیال کی عکاسی ان کے خطاب سے ہوگی ۔ وزیر اعظم نے کل ہی امپاورڈ گروپ آف منسٹرس اور گروپ آف منسٹرس کو تحلیل کردیا تھا جن کی تشکیل یوپی اے حکومت کے دوران ہوئی تھی۔ اس کا مقصد وزارتوں پر فیصلہ سازی اور تیز تر نفاذ کی ذمہ داری عائد کرنا ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے اپنے وزرا سے اولین100ایام کے دوران اپنی ترجیحات کی فہرست سازی کی ہدایت دی تھی اور یہ بھی واضح کردیا تھا کہ پروگرامس اور اسکیم کے نفاذ اور عوام تک ان کی رسائی اور اچھی حکمرانی پر توجہ مرکوز رکھی جائے ۔ مودی نے اپے کابینی رفقاء کو وزرائے مملکت کو اپنے پروگرامس اور اسکیم کے نفاذ میں شریک رہنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ سکریٹریز سے شخصی طور پر بھی ملاقات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

PM Modi to meet Council of Ministers today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں