تمل اداکارہ مونیکا نے اسلام قبول کیا - فلموں میں کام نہ کرنے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

تمل اداکارہ مونیکا نے اسلام قبول کیا - فلموں میں کام نہ کرنے کا اعلان

tamil actress monica
تمل اداکارہ مونیکا نے کل یہاں آر کے وی اسٹوڈیو ی؂میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنی بقیہ زندگی اسلامی طرز پر گذارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنا نام ایم جی رحیمہ رکھ لیا ہے، لہذا وہ آئندہ فلموں میں کام نہیں کریں گی۔ واضح رہے کہ 26برس کی اداکارہ مونیکا اپنے ڈھائی برس کے عمر سے فلموں میں اداکاری کرتی آرہی ہیں، انہوں نے فلم اسٹار رجنی کانت کے ساتھ پانڈین ، کمل ہاسن کے ساتھ ستی لیلا وتی نامی فلموں میں چائیلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا ہے، ڈائرکٹر تنگر بچن کی فلم اژاگی میں سب سے پہلے انہوں نے ہیرؤن کا رول ادا کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے سیلانتی، سنڈائی کوژی، بھگوتی، گوری پالیئم، سمیت تمل اور تلگو میں تقریبا 69فلموں میں اداکار کے طور پر کام کیا تھا، حال ہی میں انہوں نے ڈائرکٹر پی سی انبژگن کی ایک تمل فلم میں کام کیا تھا، اخباری نمائندوں سے بات کرتے وقت اداکارہ مونیکا باقاعدہ حجاب پہنے ہوئے تھیں۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ وہ اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لے رہی ہیں اسی لیے انہوں نے اخباری نمائندوں کو یہاں مدعو کیا ہے، انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا نام ماروتی راج اور والدہ کا نام گریس ہے، ان کے والد ہندو مذہب کے ماننے والے تھے اور ان کی ماں عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔اداکارہ مونیکا ( ایم جی رحیمہ) نے اپنی زندگی کے تعلق سے مزید کہا کہ انہوں نے سال 2010ہی میں اسلام قبول کرلیا تھا، لیکن اپنے اس فیصلے کو ان کی ماں اور رشتہ داروں کی منظوری ملنے
انتظار میں اور علی الاعلا ن اسلام قبول کرنے کا پیغام دینے میں اتنا عرصہ لگ گیا، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روپیؤں کے لیے یا کسی سے محبت کرکے انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا ہے، بلکہ اسلام کی اعلی تعلیمات نے انہیں مذہب کی تبدیلی کی ہے، انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد انہیں کئی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، راشن دوکان اور بجلی بل بھرنے کے لیے اور گھر کے دیگر کئی کام کے لیے مجھے تنہا ہی جانا پڑتا تھا، انہوں نے بتایا کہ ایک مرد ساتھی کے بغیر کے انہیں گھر سے باہر نکلنے میں قباحت محسوس ہوتی تھی۔ اس کی وجہ سے میں نے اس وقت برقع کا استعمال کرنا شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے میں اپنے آپ محفوظ محسوس کرتی تھی، جس کے بعد مجھے اسلام کے تعلق سے مزید جانکاری حاصل کرنے کی خواہش پیدا ہوئی، جس کے لیے میں نے کئی کتابوں کا مطالعہ کیا جس سے مجھے اسلامی تعلیمات کے تعلق سے مزید معلومات حاصل ہوئیں اور میں دھیرے دھیرے اسلام کی طرف راغب ہوگئی۔ مجھے ملیشیا کے ایک دوست حسن جو میرے بڑے بھائی کی طر ح ہیں اور وہ ملیشیا میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں، اسلام قبول کرنے والی اداکارہ مونیکا نے بتا یا کہ ان کی عمر 26سال ہے اور وہ ایک مسلم لڑکے سے شادی کریں گی، جس کی ذمہ داری ملیشیا میں مقیم ان کے منہ بولے بھائی حسن اور مونیکا کی ماں گریس کو انہوں نے سونپ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ امسال رمضان عید کے بعد ان کی شادی ہونے کے امکانات ہیں۔ اداکارہ مونیکا نے بتا یا کہ فطری طور پر وہ پہلے ہی سے ایمانداری کی زندگی گذارنے کی قائل تھیں، انہیں کھبی بھی پیسے کا لالچ نہیں رہا، ناہی انہوں نے دوستوں کے کھبی پب کا رخ کیا ، اداکاری کے پیشہ میں رہ کر انہوں نے صرف ایک مکان خریدا ہے، انکے اندر فطری طور پر حیا موجود تھی، پر کشش لباس پہننے اور اداکاروں کے ساتھ قریب سے ادارکاری کرنے میں عار محسوس ہوتی تھی، جس کا انہیں احساس تھا ، اسی لیے انہوں نے فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ترک کرکے اسلام قبول کرلیا ہے۔

Tamil actress Monika converts to Islam and quits cinema

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں