Congress MP demands reservation for Muslims in Maharashtra
ایک ایسے وقت جب کہ حکومت مہاراشٹر مراٹھوں کے لئے20فیصد رانے کوٹہ سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں اپنے فیصلہ کااعلان کرنے والی ہے کانگریس رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے آج ریاست میں مسلمانوں کے لئے تحفظات کی پرزور وکالت کی ۔ دلوائی نے ایک بیان میں کہا کہ صرف مسلمانوں کے مطالبات کو نظر انداز کرکے صرف مراٹھا فرقہ کو تحفظ فراہم کرنا حکومت مہاراشٹر کی غلطی ہوگی۔ مسلمانوں کی مالی اور تعلیمی حالت غریب مراٹھا سے بدتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مراٹھوں کو تحفظات دیے جاسکتے ہیں تو مسلمانوں کو کیوں نہیں ؟ جو انتہائی ابتر زندگی جی رہے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مسلمانوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ88فیصد مزدوروں کا تعلق مسلم فرقہ سے ہے ۔ انہوں ںیس وال کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کا تناسب کیا ہے اور ان کی تعلیمی حالت کیسی ہے؟ پولیس انہیں کیوں ہراساں کرتی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں