مغربی بنگال میں اقتصادی ترقی کی شرح 10 فیصد تک پہنچانے کا ہدف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

مغربی بنگال میں اقتصادی ترقی کی شرح 10 فیصد تک پہنچانے کا ہدف

مغربی بنگال حکومت نے اسٹیٹ ڈومسیٹک پروڈکٹ(SDP) گروتھ کو10فیصد تک پہنچانے کا ہد ف مقرر کیا ہے۔ ریاستی وزیر خزانہ امت مترا کے مطابق بنگال کا ایس ڈی پی2013-14میں7.17فیصد تھا ۔ ریاستی وزیر امت مترا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب عالمی بینک نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کو5.5فیصد سے5.7فیصد تک نشاندہی کی ہے۔ انڈسٹریل پروڈکشن اور زراعتی اشیا میں مغربی بنگال کا گروتھ قومی ترقی کی شرح سے اوپر ہے ۔ انڈین چیمپیئر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے ریاستی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان ترقی کررہا ہے مگر روزگار کے مواقع پیدا کیے بغیر۔ مگر مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت میں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں ۔ دونوں کو برابر اہمیت دی جاتی ہے۔ اور اب ہم نے اقتصادی ترقی کی شرح کو10فیصد تک پہنچانے کی ہدف مقرر کیا ہے ۔ ریاستی وزیر خزانہ نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت ریاست میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے ۔ فیوچرگروپ ایگزیکٹیو کشور بیانی نے حکومت سے60ایکڑ زمین کے لئے رابطہ قائم کیا تھا تاکہ فوڈ پروسیسنگ پارک قائم کیاجاسکے ۔ مترا نے کہا کہ گروپ ریاست میں150کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس طرح مکمل سرمایہ کاری550سے560تک پہنچ جائے گی۔ مترا نے کہا کہ انیل امبانی ریلائنس گروپ بھی ریاست میں600کروڑ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنارہی ہے ۔100ایکڑ زمین سیمنٹ فیکٹری قائم کیاجائے گا۔ مترا نے کہا کہ ریاستی حکومت بنگال میں بینکوں کو اپنی شاخیں قائم کرنے کے لئے زمین آفر کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت300سے400اسکوائر جگہ ایک روپیہ مہینے پر زمین مہیا کرائے گی تاکہ گرام پنچایتوں میں مختلف بینکوں کی شاخیں قائم ہوسکیں۔ مترا نے کہا کہ ریاست کے742گرام پنچایت میں کوئی بھی بینک نہیں ہے ۔

West Bengal government aims for 10% economic growth

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں