منصور علی خاں پٹودی کی زندگی پر فلم بنانے سیف علی خاں کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

منصور علی خاں پٹودی کی زندگی پر فلم بنانے سیف علی خاں کا منصوبہ

Saif Ali Khan & Tiger Pataudi
اداکار سیف علی خاں جو اپنے والد مرحوم منصور علی خاں پٹودی کی زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ، کہا کہ ان کے والد ایک شہزادہ کی طرح تھے اور وہ (سیف علی خاں) بعض معاملوں میں ا پنے والد کی طرح ہیں۔ سیف نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ منصور علی خاں پٹودی خاص خصوصیات کے حامل تھے ۔ ہمارے ذہنیوں میں ابھی بھی ان کا رول ماڈل موجود ہے ۔ انہوں نے ہم سے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ کام کرو بلکہ ہم خود ان کی توقعات پر اترنے کی کوشش کرتے تھے ۔ وہ بذلہ سنج انسان تھے اور سب لوگوں سے محبت رکھتے تھے ۔منصور علی خان پٹودی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ۔1952سے 1971تک انہیں نواب آف پٹودی کا خطاب عطا کیا گیا تھا ۔ پٹوڈی کی زندگی پر فلم کے تعلق سے سیف علی خاں نے کہا کہ ہم ان کا فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان دنوں زیادہ فوٹیج نہیں ہوا کرتے تھے ۔ فلم میں پٹوڈی کی 60کے دہے کی زندگی کو نمایاں کیا جائے گا۔ پٹوڈی کے مطابق60کا دہا ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ تھا اور ان ہی دنوں میں وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ ان کی زندگی کرکٹ تھی اور لیکن کرکٹ چھوڑنے کے بعد وہ کبھی غمزدہ نہیں ہوئے۔

Saif to make a film on father's life

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں