اسرائیلی صدارتی امیدوار عہدہ کی دوڑ سے دستبردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

اسرائیلی صدارتی امیدوار عہدہ کی دوڑ سے دستبردار

اسرائیلی رکن نیسٹ(پارلیمنٹ) بنجامن بن ایلیزر نے صدارتی عہدہ کی دوڑ سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کیا ۔ منگل کو منعقد ہونے والے انتخابات سے قبل اپنے خلاف کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد الیزر نے یہ اعلان کیا ۔ بین الیزر پر ایک تاجر اور اہم نئی کشویل سے لاکھوں ڈالر رشوت قبول کرنے کا الزام تھا اور اس سلسلہ میں پولیس نے ان سے جمعہ کو5گھنٹوں تک مسلسل پوچھ تاچھ کی ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ اور اسرائیل کی جنوبی ساحلی پٹی میں اشدود ایر پورٹ سے متعلق ایک کرپشن کیس میں ملوث ہے ۔ الیزر نے مبینہ طور پر رشوت قبول کی اور اس کی رپورٹ بھی نہیں کی کہ اسے رقم موصول ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اس نے اس رقم سے ایک بیش قیمت پینٹ ہاؤز بھی خرید لیا ، گزشتہ3دہائیوں کے دوران وہ مختلف عوامی شعبوں سے وابستہ رہ چکے ہیں جن میں لیبر پارٹی کی صدارت، وزیر دفاعاور نائب وزیر اعظم جیسے رول بھی شامل ہیں ۔ ایک باقاعدہ بیان میں صدارتی عہدہ کی دوڑ سے دستبرداری کااعلان کرتے ہوئے بین الیزر نے وضاحت کی کہ صدارتی انتخابات سے3دن قبل ان کے خلاف کرپشن کے الزامات محض اتفاقیہ ہیں۔ الیزر نے بیان میں یہ وضاحت بھی کی کہ انہوں نے پولیس کے ہر سوال کا تشفی بخش جواب دیا اور تمام ثبوت ودستاویزات بھی پیش کیں ۔ ایک ایک(شیکل) پیسہ کا حساب موجود ہے ۔ میرے خیال سے صدارتی دوڑ کے دوران میری کردار کشی کا یہ آخری معاملہ ہوگا۔

Leading labor candidate withdraws from Israeli presidential race

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں