شہر کرنول میں گورنمنٹ اردومیڈیم میناریٹی جونیئر کالج کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

شہر کرنول میں گورنمنٹ اردومیڈیم میناریٹی جونیئر کالج کا قیام

kurnool urdu medium govt college
مسلم طلبہ کوچاہئے کہ وہ اردومیڈیم کالج سے استفادہ کریں
افتتاحی تقریب سے ڈی وی ای اوشالابائی کاخطاب
شہرکرنول کے قلب میں مولاناآزادچوک پرواقع گورنمنٹ اردوبائزہائی اسکول کے احاطہ میں گورنمنٹ اردومیڈیم مینارٹی جونیئرکالج کاقیام عمل میں لایاگیا ہے۔آج ڈسٹرکٹ اوکیشنل ایجوکیشنل آفسرDVEOکرنول محترمہ شالابائی نے انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے خواہشمندطلبہ میں داخلہ فارمس تقسیم کرتے ہوئے داخلوں کاآغاز کیا۔افتتاحی تقریب کے موقعہ پرDVEOشالابائی نے بتایاکہ کمشنربورڈآف انٹرمیڈیٹ حیدرآبادمسٹررام شنکرنائک کی ہدایات کے مطابق کالج ہذا میں Bipc,Mpc & Hecگروپس میں داخلے لئے جائیں گے،انہوں نے بتایاکہ یہاں صرف اردومیڈیم سے تعلیم دی جائے گی۔پہلاسال ہونے کی وجہ سے صرف انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے لئے جائیں گے،آئیندہ سال سے سال دوم میں بھی داخلے رہیں گے۔ شالابائی نے بتایاکہ ٹاؤن ماڈل گورنمنٹ جونیئرکالج کرنول میں فزیکس لکچرارکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مسٹرشیخ شا ہ ولی کوآرجے ڈی کڑپہ نے پرنسپال (ایف اے سی) کی حیثیت سے ذمہ داری سونپی ہے۔انہوں نے کہاکہ کالج ہذا میں تعلیمی سال2014-15کے لئے Bipc,Mpc & Hecگروپس کے لئے سال اول میں صرف اردومیڈیم سے داخلے لئے جائیں گے۔دسویں جماعت کامیاب طلبہ داخلے کے حقدارہوں گے۔یکم /جولائی سے درسگاہیں شروع کی جائیں گی۔شالابائی نے محبان اردوسے درخواست کی ہے کہ ہ اپنے نونہالوں کوکالج ہذامیں داخلہ دلواتے ہوئے کالج کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔انہوں نے تیقن دیاکہ یہاں تجربہ کارلکچرارس کے ذریعہ معیاری تعلیم دی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ چندمسلم رہنماؤں کی کاوشوں سے حکومت نے کالج کاقیام عمل میں لایاہے،اب محبان اردوکی یہ ذمہ اری ہوتی ہے کہ وہ کالج کی بقاء میں اہم کرداراداکریں۔واضح ہوکہ ضلع کرنول میں کافی تعدادمیں اردومیڈیم اسکولس کارکردہیں،لیکن ایک بھی جونیئرکالج نہیں ہے،جس کے باعث دسویں جماعت اردومیڈیم سے کامیاب طلبہ کوکافی مسائل کاسامناکرناپڑتاتھا۔اردومیڈیم کالج کے قیام کے لئے انجمن ترقئ اردوکرنول کی جانب سے17سال سے مسلسل کوشش کی گئی،آخرکار2011ء میں حکومت آندھراپردیش نے کالج کی منظوری دیتے ہوئے تعمیری کام کے لئے ایک کروڑروپئے منظورکیا۔انجمن ترقئ اردوکرنول،رائلسیماپکارکمیٹی ،اپوٹااوررائلسیمااردوایجوکیشنل کمیٹی کی مسلسل کاوشوں سے کالج کی تعمیرکے فوری اقدامات کئے گئے،گتا بھی دے دیاگیا،جس کے باعث کالج کاتعمیری کام مکمل کرلیاگیا۔مذکورہ انجمنوں کی جانب سے محترمہ شالابائی کی شالپوشی وگلپوشی کی گئی۔اس موقعہ پرڈپٹی DVEOمسٹروینکٹ راؤ،سکریٹری رائلسیماپکارکمیٹی محمدیونس،صدرانجمن ترقئ اردوکرنول کریم اللہ خاں،سکریٹری ائلسیمااردوایجوکیشنل کمیٹی بی شمس الدین اورسکریٹری اپوٹاایس داداپیرکے علاوہ ڈاکٹربی جمشیداحمد،یونس باشاہ قریشی،سیدکبیرباشاہ ،طلبہ وغیرہ شریک رہے ۔داخلوں کے خواہشمندطلبہ موبائیل نمبرات7842452414/9441761204/9440290434پررابطہ پیداکرسکتے ہیں۔

Inauguration of kurnool urdu medium minority govt junior college

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں