ملیشیائی طیارہ - ہندوستان کے قریب حادثے کا امکان - آسٹریلیائی محققین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

ملیشیائی طیارہ - ہندوستان کے قریب حادثے کا امکان - آسٹریلیائی محققین

آسٹریلیا کے محققین نے آج کہا ہے کہ انہوں نے ایک کم فریکوینسی والے آلہ کو ہندوستانی جنوب میں پتہ چلایا ہے اور یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب ملائشیا کا ایم ایچ370طیارہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ ایک برطانوی خاتون جو ماہ مارچ کے دوران کوچی سے پھوکیٹ سفر کررہی تھی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جہاز کو شعلہ پوش ہوتے ہوئے دیکھا ہے ۔ محققین نے پتہ چلایا کہ یہ پراسرار آواز ممکنہ طور پر سمندر کے زیر اثر ہے اور یہ آواز بحر ہند میں اس وقت سنائی دی جب ملائشیا کا ایک مسافر بردار طیارہ سیٹلائٹ کے پیامات روک دیا تھا اور8مارچ کو239مسافروں کے ساتھ فضا سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ محققین نے ایک آڈیو ریکارڈنگ کو جاری کیا ہے جس میں پانی میں آواز سنائی دے رہی ہے جو ممکن ہے لاپتہ بوئنگ777کے آخری لمحات سے متعلق ہوسکتی ہے ۔ پرتھ ے قریب کریٹن یونیورسٹی کے میرین سائنس کے سینئر محقق الیک ڈنکن نے کہا کہ حقیقت میں یہ زور دار آواز نہیں تھی ، بہت دھیمی آواز تھی ۔ یہ علاقہ بحر ہند میں آسٹریلیا کے شمال مغرب میں تقریباً3ہزار میل کے فاصلہ پر اور ہندوستان کے جنوب میں واقع ہے ۔

Malaysian airline MH370 may have crashed near India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں