سعودی عرب میں قید کڑپہ کے شہری کی بہت جلد وطن واپسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

سعودی عرب میں قید کڑپہ کے شہری کی بہت جلد وطن واپسی

جدہ
پی ٹی آئی
سعودی عرب میں ایک ہندوستانی تارک وطن جو اپنی شناخت ظاہر نہ کرسکا جس کی وجہ سے اسے تقریباً ایک سال تک جیل میں قید رہنا پڑا بہت جلد ہندوستان واپس ہوگا ۔ عبدالحمید اپنا پاسپورٹ اور موبائل فون گم جانے اور اپنی شناخت اور اپنے آبائی ملک کی شناخت کو ظاہر کرنے کے لئے سفری دستاویزات کی کوئی نقل نہ ہونے کی وجہ سے الجھن کا شکار ہوگیا ۔ ان کے پاس اپنی اہلیہ کا موبائل نمبر بھی نہیں تھا ۔ ان کے پاس اپنے پڑوسی کا نمبر تھا مگر وہ اپنا مکان فروخت کر کے کہیں اور چلے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ نمبر بھی پہنچ سے باہر تھا ۔ حمید کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ سے ہے اور وہ کویت میں کارگزار تھا ۔ دو سال قبل ان کا اسپانسر ، ایک عارضی ویزے پر انہیں سعودی عرب لے آیا۔ عرب نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حمید نے اپنا موبائل فون اور اصل پاسپورٹ گنوای دیا اور انہیں سیکوریٹی حکام نے دستاویزات نہ رکھنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا اور بعد ازاں انہیں ملک واپس بھیجنے کے مرکز میں منتقل کیا گیا۔ ہندوستانی قونصل خانہ بھی حمید کی مدد نہیں کرسکا کیونکہ ان کے پاس شناخت کا کوئی ثبوت نہیں تھا ۔ عام طور پر قونصل خانہ کی جانب سے ہندوستانی قیدیوں کو ملک بھیجنے کے لئے دستاویزات پیش کرنے پر ہنگامی سرٹیفکیٹ جاری کئے جاتے ہیں مگر اس کیس میں ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ حمید کے خاندان کا پتہ چلانے قونصل خانہ کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں کیونکہ ان کی جانب سے فراہم کردہ پتہ پر کوئی بھی اور دستیاب نہیں تھا تاہم قونصل خانہ کے اقدامات اس وقت ثمر آور ثابت ہوئے جب انہوں نے ایک دوسرے شہر میں حمید کے خاندان کا پتہ چلا لیا تاہم حمید اپنے خاندان والوں کے دوسرے شہر میں رہنے کے تعلق سے واقف نہیں تھا ۔ حمید کی اہلیہ نے ان کے پاسپورٹ کی کاپی اور دستاویز قونصل خانہ کو روانہ کئے اور انہیں بہت جلد ہندوستان واپس بھیج دیاجائے گا۔ حمیدکی اہلیہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر کا پتہ چلانے کے لئے در بدر پھر رہی تھی مگر اتفاقاً ان کے متعلق اطلاع ملی جس پر یہ کارروائی کی گئی ۔

Indian in Saudi to return home after year-long detention

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں