پاکستانی فوج کی کاروائی - 3 لاکھ افراد کی نقل مکانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

پاکستانی فوج کی کاروائی - 3 لاکھ افراد کی نقل مکانی

اسلام آباد
یو این آئی
قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد لگ بھگ تین لاکھ ہوگئی ہے ۔ جب کہ بنوں کے قریب قائم عارضی کیمپوں میں اب بے گھر افراد نے آنا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو فوجی آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی شمالی وزیرستان سے لوگوں کا انخلاء شروع ہوگیا تھا لیکن کرفیو میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے خیبر پختونخواہ کے بندوبستی علاقوں کا رخ کیا ۔، یو این آئی کے مطابق شمالی وزیرستان میں لوگوں کا نخلا مکمل نہ ہونے کی وجہ سے زمینی کارروائی شروع نہیں ہوسکی ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی پاک فوج باقاعدہ طور پر زمینی آپریشن کا آغاز کرے گی ۔ فوجی کارروائی کے شروع ہونے کے بعد شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے متاثرین کا نقل معانی کا عمل اب بھی جاری ہے اور اب تک تقریباً 30ہزار سے بھی زائد بے گھر افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عمل مکمل ہوتے ہی زمینی کارروائی شروع کردی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں مقامی اور غیر ملکی مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغا 15جون کو ہوا تھا ۔ اس دوران اب تک پاک فضائی کے جیٹ طیاروں سے مشتبہ شدت پسندوں کے اہم ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں ۔ سیکوریٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ اب تک شمالی وزیرستان میں بمباری کے دوران200سے زائد مقامی اور غیر ملکی شدت پسند ہلاک کئے جاچکے ہیں ۔ حکام نے بتایا ہے کہ آج کرفیو میں نرمی کی جائے گی تاکہ متاثرین علاقے سے نقل مکانی کرسکیں ۔ انہوں نے اسے ایک بڑی انسانی المیہ قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ملک کی خاطر ا پنے گھروں کو چھوڑ دیا ہے۔ خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں تازہ کارروائی کے دوران30مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

Pakistan army Waziristan offensive: 350000 displaced

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں