داعش کا اگلا ہدف اردن اور لبنان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

داعش کا اگلا ہدف اردن اور لبنان

دبئی
یو این آئی
شام اور عراق میں عسکری کارروائیوں سے شہرت پانے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق اور شام(داعش) آگے چل کر اردن اور لبنان پر بھی چڑھائی کرسکتی ہے ۔ ان کی سرگرمیاں اس وقت عالمی میڈیا میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ تنظیم کا تیزی سے پھیلتا نیٹ ورک اور اس کی عسکری سرگرمیاں ہیں ۔ گوکہ ابھی تک تنظیم کا اصل میدان جنگ عراق اور شام ہیں لیکن انٹر نیٹ پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک تازہ ویڈیو پوسٹ میں موجودہ پانچ جنگجوؤں نے لبنان اور اردن کو ا پنی جنگی کارروائیوں کا اگلا ہدف قرار دیا ہے ۔ ویڈیو فوٹیج میں پان بندوق بردار اسلامی شدت پسندوں کو ایک ویران مقام پر بیٹھے دکھایا گیا ہے ۔ ان کے درمیان القاعدہ کا سیاہ پرچم لہرا رہا ہے ۔ ویڈیو میں موجود دو جہادیوں کا تعلق آسٹریلیا اور برطانیہ سے بتایا گیا ہے ۔ یہ جنگجو شام میں ’’جہاد‘‘ پر زور دے رہے ہیں ۔ ایک جنگجو انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم دولت اسلامیہ عراق و شام سے وابستہ ہیں ۔ ہمارا مقصد اسلامی شریعت کا نفاذ ہے ۔، ہم سرحدوں کو نہیں مانتے ۔ گفتگو کرنے والے جگنجو کا نام’’ابو مثنی الیمنی‘‘ بتایا گیا ہے جس کے پاس برطانیہ کی دوہری شہریت بھی ہے۔ یہ ویڈیو عراق پر حملہ سے پہلے کا معلوم ہوتا ہے اس میں مبینہ داعشی جنگجو کا کہنا ہے کہ’’ہم نے شام کے محاذ جنگ میں حصہ لیا ۔ چند ایام میں ہم عراق روانہ ہوجائیں گے ۔ عراق میں لڑائی کے بعد مشکلات کے باوجود ہمارا اگلا ہدف اردن اور لبنان ہوگا‘‘۔ ویڈیو فوٹیج میں دیگر جنگجوؤں کا تعارف کراتے ہوئے ان کے نام ابوالبراء الہندی ، ابو دجانہ الہندی ، ابو یحیٰ الشامی اور ابونورالعراقی بتائے گئے ہیں ۔ یحیٰ الشامی کے پاس برطانیہ اور ابو نور العراقی کے پاس آسٹریلیا کی دوہری شہریت ہے ۔

isis next target Jordan and Lebanon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں