حماس کو قطری امداد کی فراہمی میں رول سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

حماس کو قطری امداد کی فراہمی میں رول سے انکار

یروشلم
پی ٹی آئی
مشرق وسطی امن عمل میں شریک اقوام متحدہ کے سفیر نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ اس نے اسرائیلی خواہشات کے خلاف غزہ پٹی میں حماس کو20ڈالر فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے ان الزامات کو بے معنی و بے بنیاد قرار دیا ۔ اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر کو ارڈ نیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل رابرٹ سیری نے اخبار حارث کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے معنی اور بے بنیاد الزام ہے ۔ اسرائیلی چینل2نیوز نے کل یہ اطلاع دی تھی کہ وزیر خارجہ اویگڈورلبرمین، اقوام متحدہ کے خصوصی کوارڈنیٹر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے ان کے اخراج کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ اسرائیل یہ باور کرتا ہے کہ رابرٹ سیری نے غزہ میں حماس کو براہ قطر20 ملین ڈالر فراہم کئے ہیں یہ رقم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مقصود تھی ۔ لبرمین کے معاونین کے بعد ازاں اس رپورٹ کی تصدیق کی ۔ سیری نے اس کے جواب میں کہا کہ اسرائیلی حکام کے ساتھ ان کی تمام سر گرمیاں شفافانہ رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سفیر نے وضاحت کی کہ دو ہفتہ قبل انہوں نے پروگرام کے مطابق قطر کا دورہ کیا تھا اور اسی دوران سینئر قطری عہدیداروں کے ساتھ غزہ پٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا، تاہم تنخواہوں کے بحران سے متعلق کوئی بات چیت نہیں کی تھی ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ فلسطینی اتھاریٹی کی قیادت صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے ساتھ ایک تنازعہ کے نتیجہ میں ہزاروں سرکاری ٹیچرس ، ڈاکٹرس اور پولیس افسران کے علاوہ دیگر ورکرس غزہ پٹی میں تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی عام ہورہی ہیں کہ قطر اس بحران کے حل میں تعاون کرنے تیار ہے ۔ سیری نے مزید وضاحت کی کہ چند روز موصول ہوا تھا اور بات چیت کے دوران حمد اللہ نے غزہ میں تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق بحران کا تذخرہ کیا تھا۔ انہوں نے قطری امداد اور اس میں اقوام متحدہ کے رول کو اجاگر کیا تھا۔ حارث نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ رابرٹ سیری نے حمد اللہ پر یہ واضح کردیا کہ اگر اسرائیل ،فلسطینی اتھاریٹی اور حماس اپنی رضا مندی ظاہر کریں تو وہ اس جانب پیش قدمی کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعہ سے اسرائیلی حکام کو فوری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا ، جس پر یہ تبصرہ کیا گیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے توانائی بحران حل کرنے کے لئے قطری امداد کی تائید کرتا ہے ۔ تاہم تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے امداد کے خلاف ہے ۔ سیری نے اسرائیل سے اپنے اخراج سے متعلق لبرمین کے ارادوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اطلاعات سے میں پریشان ہوں کسی بھی اسرائیلی عہدیدارنے میرے ساتھ اس موضوع پر گفتگو کرنے کی کوشش نہیں کی ۔

UN Mideast envoy denies aiding Hamas with Qatar money

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں