مانسون نے تمام کیرالا کا احاطہ کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

مانسون نے تمام کیرالا کا احاطہ کر لیا

کیرالہ کے ساحل سے3روز قبل ٹکرانے والے جنوب مغربی مانسون نے مزید پیشرفت کی ہے اور آج تمام ریاست کا احاطہ کرلیا ۔، محکمہ موسمیات کے ایک بلٹین میں کہا گیا کہ کیرالا اور لکشا دیپ میں12جون تک مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جو گزشتہ دنوں7سینٹی میٹر سے تجاوز کرچکی ہے ۔ بلٹین کے مطابق کیرالا اور لکشا دیپ کے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی ہے اور لکشا دیپ کے منیکو ئے علاقہ میں10سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کیرالا کے دیگر علاقوں کو دو نگلور ، ارنا کلم ساؤتھ، ارنا کلم اور منکو نپو، کوزااور وائیکوم میں5سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ نے پیش قیاسی کی ہے کہ کیرالہ کے ساحل اور لکشادیپ کے علاقہ میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران50تا60کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ موسم شدید ہوسکتا ہے ۔ ماہی گیروں کو پہلے ہی سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ ہندوستان میں توقع ہے کہ مانسون معمول سے کم رہے گا اور صرف93فیصد بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے یہ با ت بتائی اور پہلے لگائے گئے اندازے سے مزید دو فیصد کم بارش کی پیش قیاسی کی ۔ مملکتی وزیر سائنس و ٹکنالوجی جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جون اور ستمبر کے درمیان مجموعی طور پر ملک میں مسانون کے موسم میں معمول سے کم93فیصد بارش ہوگی ۔ اپریل میں محکمہ موسمیات نے95فیصد بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔ کم بارش کے لئے ماحولیات کی تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں