نومنتخب ارکان پارلیمان کی رہائش کے لئے مکانات کے تخلیہ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

نومنتخب ارکان پارلیمان کی رہائش کے لئے مکانات کے تخلیہ کی نوٹس

پارلیمنٹ کے نو منتخب ارکان کو رہائش فراہم کرنے کے لئے لوگ سبھا سکریٹریٹ نے تقریباً265سابق ارکان پارلیمان کو نوٹسیں بھیجی ہیں اور ان سے کہا ہے کہ 18جون تک اپنے مکانات کا تخلیہ کردیں ۔ اس مشق کو معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے لوک سبھا سکریٹری جنرل پی سریدھرن نے کہا کہ سکریٹریٹ نے تمام سابق ارکان پارلیمان کو18جون تک اپنے مکانات کے تخلیہ کی اطلاع دی۔ جہاں تک سابق وزراء کا تعلق ہے ڈائرکٹوریٹ آف اسٹیٹ نے ان سے کہا ہے کہ 20جون تک ان کے بنگلوں کو حوالہ کردے۔16ویں لوک سبھا میں منتخب وزراء کے بشمول تقریباً320نئے ارکان پارلیمان ہیں۔ جنہیں قومی دارالحکومت میں رہائش فراہم کی جانی ہے ۔ جب کہ ڈائرکٹوریٹ آف اسٹیٹ وزراء کو بنگلوں کی فراہمی کے لئے ذمہ دار ہے ۔ لوک سبھا ہاوؤزنگ کمیٹی نئے ارکان پارلیمان کو مکانات الاٹ کرے گی ۔ لوک سبھا ہاوزنگ کمیٹی پہلے اجلاس کے بعد اسپیکر کی جانب سے تشکیل دی گئی تھی۔ یہ اجلاس11جون کو ختم ہوگیا ۔ جب کہ تقریباً265سابق ارکان پارلیمان کو لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے مکتوبات جاری کئے گئے ہیں ۔ ڈائرکٹوریٹ آف اسٹیٹ نے26جون تک ان کے بنگلے حوالے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تقریباً55سابق وزراء کو نوٹسیں بھیجی ہیں ۔یہ ایک چیلنج بھرا کام ہے ۔ جیسے ہی مکانات کا تخلیہ کیاجائے گا ہم انہیں وزراء کو دیں گے ۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لازمی طور پر آہک پاشی اور دیگر مرمتیں اگر درکار ہوں تو ان مکانات میں انجام دی جائیں گی۔ نئے ارکان پارلیمان اس وقت ٹرانزٹ اکوموڈیشن میں قیام پذیر ہیں۔ انہیں ریاست میں زائد از200کمروں میں رہائش فراہم کی ہے اور مرکزی زیر انتظام علاقہ میں گیسٹ ہاوزس اور انڈین ٹورازم دیولپمنٹ کارپوریشن نے دہلی میں ہوٹلوں میں زائد از150کمروں میں رہائش فراہم کی گئی ہے ۔

About 265 former MPs asked to vacate houses by June 18

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں