صدر جمہوریہ کا آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

صدر جمہوریہ کا آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس کے دوران نریندر مودی کی زیر قیادت نئی حکومت کے روڈ میاپ جھلکیاں پیش کی جائیں گی ۔ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں خطاب11بجے شرو ع ہوگا جس کے دوران صدر جمہوریہ این ڈی اے حکومت کی ترجیحات کی فہرست سے ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے ۔ جن میں معیشت کو تیز تر اور ہمہ جہت ترقی کی راہ پر ڈالنے کے علاوہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں(مہنگائی) اور افراط زر پر کنٹرول بھی شامل ہے ۔ خطاب ختم ہونے کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوں گے ۔ نصف گھنٹہ کے اس اجلاس میں دونوں ایوانوں کے سکریٹریز جنرل خطاب کی ایک نقل پیش کریں گے ۔ نئی حکومت کو مہنگائی ، مالی خسارہ اور معیشت کی نمو میں سست روی جیسے اہم کلیدی مسائل درپیش ہیں۔ صدر کا خطاب کئی دیگر مسائل کا بھی احاطہ کرے گا جن میں اہم شعبوں میں تیز تر ارتقاء پذیری اور ملک میں صنعتی ترقی کے علاقہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں دلکشی پیدا کرنے کا عمل بھی شامل ہوگا ۔ لوک سبھا اور اجیہ سبھا میں منگل اور چہار شنبہ کو صدر جمہوریہ کے خطاب پر تحریک تشکر سے متعلق بحث بھی ایوانوں کی کارروائیوں کی فہرست میں شامل ہے ۔ بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی ، راجیہ سبھا میں بحث کا آغاز کریں گے جب کہ لوک سبھا پارٹی کے جنرل سکریٹری راجیو پرتاپ رودی یہ ذمہ داری انجام دیں گے ،۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا میں تحریک تشکر پر بحث کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور راجیہ سبھا میں وزیر فینانس ارون جیٹلی مداخلت کرسکتے ہیں۔

President's address to the joint session of Parliament

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں