شمال مغربی پاکستان میں زلزلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

شمال مغربی پاکستان میں زلزلہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
شمال مغربی پاکستان کا علاقہ آج ایک زلزلہ سے دہل کر رہ گیا اور لوگوں میں دہشت پھیل گئی ۔ زلزلہ پیما پر اس زلزلہ کی شدت6.6ریکارڈ کی گئی زلزلہ کا مبدا افغانستان کے کوہ ہندو کش میں تھا۔ خیبر ۔ پختونخوا صوبہ کا دارالحکومت پشاور اور اطراف کے علاقے زلزلے سے متاثر ہوئے۔ کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے ۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ زلزلہ زمین میں50کلو میٹر گہرائی میں آیا ۔ دیگر صوبائی اضلاع مانشیر ، چترالی، بجاور، منگور اور ملا کٹو میں بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ دو روز میں یہ دوسرا زلزلہ تھا ، کل کے زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کا مبدا صوبہ بلوچستان تھا۔ اس زلزلہ سے پاکستان کا جنوب مغربی علاقہ متاثر ہوا تھا۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ2005میں پاکستان کے شمالی علاقہ میں آئے تباہ کن زلزلہ میں زائد از74ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

An earthquake of 6.6- magnitude rocks northwest Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں