شب برات کے موقع پر بنگلہ دیش میں جھڑپیں - 10 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

شب برات کے موقع پر بنگلہ دیش میں جھڑپیں - 10 افراد ہلاک

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
شب برات کے موقع پر آتش بازی کرنے پر میر پور علاقہ میں جھگڑے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا ۔ جس کے نتیجہ میں10افراد ہلاک ہوگئے ۔ عینی شاہدین اور پولیس نے بتایا کہ9افراد بشمول ایک خاندان کے8ارکان زندل جل کر ہلاک ہوگئے ہیں اور ایک دوسرا شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ،۔ بہاریوں کے کیمپ کو پٹاخے چھوڑنے پر اعتراض کے بعد بنگالی نوجوانوں نے نذر آتش کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ ڈھاکہ کے اڈیشنل ڈپٹی پولیس کمشنر جاسم الدین نے ٹی وی چیانل کو بتایا کہ جھڑپ مقامی بنگالی نوجوانوں اور بہاریوں کے درمیان رات دیر گئے شب برات کے موقع پر پٹاخے چھوڑنے پر ہوئی ۔ بنگالیوں نے ایک گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں اموات ہوئی ہیں ۔ انہوں نے8اموات کی توثیق کی اور متوفیوں میں 5خواتین اور بچے تھے ۔ بہاریوں نے کہا کہ فسادیوں نے10مکانات کو آگ لگا دی اور قیمتی سازو سامان لوٹ لیا ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پولیس نے کیمپ کے مکینوں پر فائرنگ کی جس کے باعث کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ایک شخص کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ۔ پڑوسی بنگالی ساکنین نے بتایا کہ بہاریوں کا نصف شب کے بعد پولیس کے ساتھ جھگڑا ہوگیا کیونکہ پولیس کی گشتی ٹیم نے انہیں پٹاخے چھوڑنے سے منع کیا تھا جب کہ نسلی تشدد آج صبح پھوٹ پڑا ۔ ڈھاکہ میڈیکل کالج ہاسپٹل نے کہا ہے کہ وہ کئی افراد کا علاج کررہے ہیں جنہیں گولیاں لگی ہیں اور چاقو زنی سے زخمی ہوئے ہیں۔ گولی لگنے سے زخمی ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ بنگلہ دیش میں اردو بولنے والے ہزارہا افراد کو بہاری کہاجاتا ہے حالانکہ یہ سب لوگ ہندوستانی ریاست بہار سے نہیں آئے۔

10 dead in clashes, arson attacks in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں