دہلی کی شاہی عیدگاہ قریش نگر - کمیٹی کی لاپروائی پر بدحالی کا شکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

دہلی کی شاہی عیدگاہ قریش نگر - کمیٹی کی لاپروائی پر بدحالی کا شکار

delhi-shahi-eidgah
شاہی عید گاہ ناکارہ کمیٹی کی لاپروائی کے باعث بد حالی کا شکار
بے پناہ گندگی کے ڈھیر،مقامی باشندوں کاکمیٹی کی بر خاستگی کا مطالبہ

دارلحکومت کے مساجدو مدارس میں مستقل وقف بورڈ کی کو تا ہیاں و لا پر وا ہیاں سرخیوں میں آتی رہتی ہیں،جبکہ وقف املاک کے تحفظ کی با ت کر تا ہے ۔موجودہ صورت حال یہ ہے کہ دہلی وقف بو رڈ مدرسہ ،عیدگا ہ ،مسا جد میں بنیا دی سہو لیا ت فراہم کر انے میں پورے طور پرنا کا م ہے۔حالانکہ ایک طرف سچا ئی بھی ہے کہ دہلی وقف بو رڈ دا رۂ اختیا ر میں آنے وا لی کارکردگی کو بخو بی انجا م نہیں دے پارہا ہے۔ایسی طریقے سے دہلی کی اہم شا ہی عید گاہ قریش نگر کی حالت کافی خراب ہے۔جبکہ شاہی عید گاہ ایک تاریخی عید گاہ ہے جس کا تقاضا ہے کہ اسے صاف ستھرا اور جنگلات سے پاک رکھا جائے۔نیز یہاں وہ تمام سہولیات مہیا کرائی جائیں جن سے لگتا کہ واقعی یہ تاریخی عیدگاہ ہے ۔ مگرافسوس یہاں کی انتظامیہ کمیٹی،اور وقف بورڈ نے اس کی بر بادی اور خستہ حالی کے سوا کچھ نہیں کیا ۔اس سلسلے نامہ نگار نے عید گاہ قصاب پورہ کادورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرمقامی باشندوں نے کہاکہ عید گاہ کمیٹی بہت ناکارہ ہے ،کچھ بھی کام نہیں کرتی،عید گاہ کے پیچھے کئی ہزار ٹن ملبہ پڑا ہواہے،جس سے بے پناہ گندگی ہورہی ہے۔اس کے علاوہ عید گاہ کے اطراف میں بڑی تعداد میں کار پارکنگ کی جا تی ہیں،جس کے پیچھے لوگ وہاں پر بیٹھ کر شراب پیتے ہیں،اور شراب پی کر راہ چلتے لوگوں سے پیسے و موبائل فون چھینتے ہیں،اس کی کئی بار ہمارے شکایتیں موصول ہوئیں۔مقامی باشندوں کے مطابق کمیٹی سے کئی بار شکایت کی لیکن کمیٹی صرف یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے ،اس کے ارادے شاہی عید گاہ کی خستہ حالی دور کر نے کے نہیں ہیں۔نمائندہ نے دیکھا کہ جھاڑجھنکار اورکوڑے کاڈھیر لگا ہوا ہے،بد انتظامیاں عروج پرہو نے کے سبب شاہی عید کی حالت بہت ہی تشویش ناک بنی ہوئی ہے ۔ بدانتظامیوں کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسی طرح وہاں کے درختوں کو کاٹ کرفرنیچر بنانے کے لیے بیچا جارہا ہے،لہذااطراف کی ساری بانڈریاں ٹوٹی ہوئی ہیں جس سے نشہ آور لوگ شاہی عید گاہ کے پارکو ں میں گھس جا تے ہیں اور وہاں بیٹھ کر شراب پیتے ہیں۔ لوگوں نے کہاکہ ملازمین اور کمیٹی کے ممبران شاہی عیدگاہ قریش نگر کی بر بادی اور خستہ حالی کے سوا کچھ نہیں کررہے ہیں ،گر انہیں متحرک ہونا پڑیگااور ہم لوگ چاہتے ہیں کہ کمیٹی برخاست ہوجائے۔موجودہ منتظمہ کمیٹی بالکل ناکارہ اور بے کارہے ۔اس سے ہمیں اچھائیوں اور قبرستان کی حالت سدھار نے کی کوئی امید نہیں ہے ۔اس لیے اس کمیٹی کی برخاستگی ہی مسئلے کا حل ہے ۔کمیٹی و وقف بورڈ مذکو رہ با لا ء امور پر فوری طور پر مؤثر کا رروائی کی پہل کرے تاکہ تاریخی اہمیت کی حامل شاہی عید گاہ کی خوبصورتی برقرار رہے،اور بد نام ہونے سے سے دور رہے۔

--

1 تبصرہ: