بہار کی کماری رشمی کو انڈین ایئر فورس میں نمایاں کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

بہار کی کماری رشمی کو انڈین ایئر فورس میں نمایاں کامیابی

darbhanga-bihar-girl-kumari-rashmi-AFCAT
جالے
ایس این بی
مقامی بلاک کے رتن پور گاؤں کی بیٹی کماری رشمی نے انڈین ایئر فورس (اے ایف سی اے ٹی) کے امتحان میں قومی سطح پر6واں مقام حاصل کر کے ریاست بہار ارو ا پنے ضلع دربھنگہ و گاؤں کا نام روشن کیا ہے ۔ اس طرح جہد مسلسل اور بلند حوصلے کے سبب اسے انڈین ایئر فورس میں افسر بننے کا خواب پورا ہو ا ہے ۔ پچھلے برس منعقدہ امتحان میں کامیابی ملنے کے بعد امسال وارانسی میں3سے11مارچ تک اس کا انٹرویو لیا گیا 20جون کو اس کی میڈیکل جانچ کے بعد جی ڈی او سی(گراؤنڈ ڈیوٹی افیسر کورس) کے لئے جاری نتیجہ میں اس نے ملک میں6واں مقام حاصل کرکے اپنی ذہانت کا پرچم لہرایا ۔ فوجی خاندان سے تعلق رکھنے والی کماری رشمی کو اپنے دادا، والدین اور بھائی سے حوصلہ ملا جس سے وہ آگے بڑھتے گئی ۔ کماری رشمی نے یہ مقام حاصل کر کے دیہی حلقہ کی لڑکیوں کے لئے یہ پیغام دیا ہے کہ بلند حوصلے ہو تو منزل آسان ہوجاتی ہیں گاؤں کی تنگ نظری سے بالاتر ہوکر ہدف کو پانے کے لئے کوشش کریں ۔ اس نے اپنی کامیابی پر راشٹریہ سہارا کو بتایا کہ بہار ی بیٹیوں میں ذہانت کی کمی نہیں ہے بلکہ اس کی صلاحیت کو نکھارنے کی ضرورت ہے ۔ لڑکیوں کو سرپرست بوجھ نہ سمجھیں اس کی صحیح طور پر رہنمائی کریں تاکہ وہ ملک ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکے ۔ اس نے کہا کہ اپنی زندگی کو ایک مقصد کے طور پر لینی چاہئے ۔ رشمی کے مطابق اس کے داد آرڈی ٹھاکر انڈین آرمی کے جے سی او کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے ہیں جب کہ ان کے والد گوپال پرساد ٹھاکر بھی اسی عہدہ سے ریٹائرڈ ہوئے جن کا انتقال پچھلے سال ہوگیا۔ وہیں رشمی کا چھوٹا بھائی راجیش روشن بھی ایئر فورس میں رڈار انجینئر ہے۔ رشمی نے بچپن سے ہی اپنی ذہانت کا لوہا منوایا۔

darbhanga bihar girl kumari rashmi AFCAT 6th rank holder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں