گوشت کی برآمد بند کرنے بی جے پی مرکز پر زور دے - اعظم خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

گوشت کی برآمد بند کرنے بی جے پی مرکز پر زور دے - اعظم خان

لکھنو
پی ٹی آئی
یوپی کے وزیر‘ اعظم خان نے آج کہا کہ اگر حکومت گوشت کی برآمد پر امتناع کی پالیسی لائے تو دودھ پلانے والے مویشیوں کے غیر قانونی ذبیحہ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ خان تحریک التوانوٹس کا جواب دے رہے تھے ۔ یہ تحریک بی جے پی لیجسلیٹرس لکشمی کانت باجپائی اور رادھا موہن نے ریاستی اسمبلی میں پیش کی تھی جو گوشت کی درآمد کے لئے دودھ پلانے والے مویشیوں کے ذبیحہ سے متعلق تھی ۔ یہ بات بی جے پی کے حق مین واپس آئی۔ اس نے ان سے کہا کہ این ڈی اے حکومت سے کہا جائے کہ وہ گوشت درآمد پر امتناع کی پالیسی مرتب کرے ۔ باجپائی نے نشاندہی کی کہ مسلحوں میں جو بیشتر یوپی کے مغربی اضلاع میں ہیں وہ اس مقصد کے لئے دودھ پلانے والے مویشیوں کا استعمال کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے دودھ کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مارکٹس میں سنتھٹک ملک فروخت کیاجارہا ہے۔ یہ استدلال پیش کرتے ہوئے کہ اگر ریاست یا ملک میں استعمال کے لئے ذبیحہ ہورہا ہے تو ٹھیک ہے لیکن برآمدات کے لئے غیر قانونی ذبیحہ غلط ہے ۔ بی جے پی کے لوکیندر سنگھ نے کہا معاملہ لااینڈ آرڈر سے بھی مربوط ہے جب کہ ان کے ساتھی ایم ایل اے ستیش مہمانا نے زور دیا کہ یوپی پولیوشن بورڈ نے چند سلاٹرنگ یونٹس کی چیکنگ کی ہے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا ہے ۔ خان نے اپ نے جواب میں کہا کہ اس مسئلہ کو سیاسی یا مذہبی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ جس مقصد کے لئے ذبیحہ کیاجارہا ہے اس سے متعلق ہونا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ گوشت کی برآمد سے حاصل ہوئی اکسائز ڈیوٹی مرکز کو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوپی کی بی جے پی گوشت کی برآمدات پر امتناع عائد کرنے کے کہنے میں اپنا رول ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر اس طرح کی تحریک سامنے آئے تو وہ ان کے لئے ( بی جے پی کے لئے) ایوان میں ہدیہ تشکر پیش کریں گے ۔

closing meat export Azam khan demands

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں