وادی کشمیر میں دو روزہ مکمل ہڑتال کے بعد عام زندگی بحال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

وادی کشمیر میں دو روزہ مکمل ہڑتال کے بعد عام زندگی بحال

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں سوائے سوپور ٹاؤن کے جہاں بطور احتیاطی اقدام تحدیدات ہنوز جاری ہیں عام زندگی دو دن مفلوج رہنے کے بعد آج معمول پر آگئی ۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں دکانیں اور تجارتی ادارے دوبارہ کھل گئے اور تام روٹس پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہوگئی۔ مصروف سڑکوں پر حسب معمول ٹریفک جام دکھائی دے رہے تھے ۔ سرکاری دفاتر بینکوں اور تعلیمی ادراوں میں حاضری حسب معمول رہی ۔ تاریخی لال چوک سے جموں و جکشمیر لبریشن فرنٹ( جے کے ایل ایف) کی جانب سے23جون کو کشمیر چھوڑو تحریک کے اعلان کے بعد عام ہڑتال کے اعلان پر مکمل بند منظم کیا گیا تھا تاہم حکام نے تین پولیس اسٹیشنوں میسومہ کو بھی باغ اور کرال کھڑکے تحت علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا تھا تاکہ مجوزہ مارچ کو ناکام بنایا جائے ۔ ریاست میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے لاکھوں پناہ گزینوں کو ریاست میں باز آباد کرنے بی جے پی اور آر ایس ایس کی مبینہ سازش کے خلاف جے کے ایل ایف کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ۔ شمالی کشمیر بارہمولہ کے ٹاؤن سوپور میں سیکوریٹی فورسیس کی فائرنگ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال کے سبب بھی وادی کشمیر میں کل عام زندگی برہم ہوگئی تھی۔

Kashmir Valley resume normal life after a two-day strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں