بھلائی اسٹیل پلانٹ حادثہ - مہلوکین کے ورثا کو معاوضہ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

بھلائی اسٹیل پلانٹ حادثہ - مہلوکین کے ورثا کو معاوضہ کا اعلان

رائے پور
یو این آئی
اسٹیل کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ بھلائی پلانٹ حادثہ کی اعلیٰ سطحی جانچ ایک ماہ کے اندر اندر مکمل ہوجائے گی ۔ مسٹر تومر نے آج یہاں ہوائی اڈہ پر صحافیوں سے کہا کہ اگلے 2دنوں میں اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی کا اعلان کردیاجائے گا ۔ اس کمیٹی میں اسٹیل شعبہ کے ماہرین بھی شامل کئے گئے جائیں گے ۔ کمیٹی کو تیس دن کے اندر اندر جانچ رپورٹ دینے کو کہا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جانچ رپورٹ میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے اس کے بعد ذمہ داری طے کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بھلائی حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اس کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے اس حادثہ میں مہلوکین افسران اور ملازمین کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو معاوضہ کے ساتھ نوکری بھی دی جائے گی۔ مسٹر تومر نے کل رات ہی بھلائی میں جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد مستقل افسران و ملازمین کے ورثاء کو25-25لاکھ اور ٹھیکہ ملازمین کے اہل خانہ کو10لاکھ کے معاوضے کا اعلان کردیا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ پبلک سیکٹر کے اس پلانٹ میں جمعرات کی شام زہریلی گیس رسنے سے2سینئر افسران سمیت سات افراد کی موت ہوگئی تھی جب کہ ڈھائی درجن لوگ زخمی ہوگئے تھے ۔

Six die in accident at SAIL's Bhilai Steel Plant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں