مصنوعی زرعی طریقوں کے نسل انسانی پر مضر اثرات - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

مصنوعی زرعی طریقوں کے نسل انسانی پر مضر اثرات - رپورٹ

ترقی نے فطرت میں مداخلت کی جو روش اختیار کی اس نے عالمی طور پر آئندہ نسلوں کی صحت کے لئے خطرہ پیدا کردیا ہے ۔ فصلوں میں مصنوعی طور پر کی جانے والی جینیاتی ترمیم اور تبدیلی نے نہ صرف معاشی طور پر غریب ممالک کی معاشی اسیری اور استحصال کی صورتحال مزید ابتر بنادی ہے بلکہ اس نے صحت عامہ کے مستقبل پر سینکڑوں سوالات بھی کھڑے کردئیے ہیںَ پیدائشی خامیوں، عیب دار اعضاء ، شیر خواروں کی اموات ، بانجھ پن اور کینسر کا خطرہ فطرت سے کھلواڑ کے اس نئے تجربہ کے چند ذیلی اثرات ہیں۔ روس کے سرکاری ٹیلی ویژن رشین ٹی وی نے صارفین کے تحفظ سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم آرگیانک کنزیومراسوسی ایشن(او سی اے) کے سیاسی ڈائرکٹر ایلیکس میئر کے حوالہ سے بتایا ہے کہ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق جینیاتی طور پر ترمیم شدہ فصلوں( جی ایم او) سے الرجی کے بڑھنے ، تغذیہ میں کمی ہونے اور غذائی اجناس کے زہریلے ہونے سے انسانی صحت کو سخت خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ جی ایم او کے زمرے میں بیج بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مونسینٹو نے اپنے سیاسی اور سرمایہ دارانہ استعمار کی اس استحصالی شکل کے خطرے کو دنیا بھر میں بڑی شدت سے محسوس کیا جانے لگا ہے ۔ دنیا بھر کے52ممالک اور امریکہ کے47ریاستوں کے تقریباً400شہروں میں مونسنیٹو کے خلاف لاکھوں کے مارچ کا منصوبہ بنانے والے گروپ مارچ اگینسٹ مونسیٹو(ایم اے ایم) کے بانی تامی مونرو کینل نے اس سازش سے عوام الناس کو متنبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر کینل کہتے ہیں کہ مونسیٹو تجارتی لوٹ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی کارپوریٹ زراعت نے آئندہ آنے والی نسلوں کی صحت اور زرخیزی کو مخدوش بنادیا ہے ۔ مسٹر کینل نے کہا کہ تحفظ پسندانہ غذائی پیداوار کے نظام کے لئے ضروری ہے کہ ہم مونسیٹو کے بزنس کو بند کروائیں ۔ مسٹر کینل نے دعوی کیا کہ مونسیٹو کروڑوں ڈالر خرچ کرکے اس کے خلاف ہونے والے انکشافات کو روکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مونسیٹو کے حق میں نہ کی جانے والی تحقیق پر بھی مونسیٹو کا عتاب گرتا ہے ۔ مونسیٹو اور جی ایم او کے خلاف پیدا ہونے والی رائے عامہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک برس پہلے دنیا کے52ممالک کے436شہروں میں تقریباً20لاکھ افراد نے مونسیٹو کے خلاف مظاہرہ کئے ہیں۔

Millions of people preparing for worldwide anti-GMO protests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں