Delhi-born Sunil Chopra elected as the Deputy Mayor of London Borough
برطانیہ میں ایک ہندوستانی این آر آئی سنیل چوپڑہ کو لندن کے بلدی علاقہ ساؤتھ وارک [Southwark] کا میئر منتخب کیا گیا ہے۔ چوپڑہ جو انڈین اورورسیز کانگریس ، لندن کے جنرل سکریٹری ہیں، اس عہدہ کے لئے منتخب ہونے والے اولین اور واحد ہندوستانی، نژاد ہیں۔ ساؤتھ وارک علاقہ میں ہندوستانی نژاد افراد کی آبادی1.5فیصد ہے۔ چوپڑہ گزتہ برس ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے اور پھر22مئی کو ان کا لیبر کونسل کے طور پر انتخاب عمل میں آیا تھا ۔ اس بنا ء پر انہیں میئر منتخب کیا گیا۔ وہ اپنے عہدہ کا رسمی طور پر7جون کو جائزہ حاصل کرلیں گے ۔ دہلی میں پیدا اوربڑے ہوئے چوپڑہ سابق میں دہلی میں واقع کالج آف ووکیشنل اسٹیڈیز کے اولین صدر رہ چکے ہیں ۔ بعد ازاں وہ برطانیہ منتقل ہوئے ۔ یونیورسٹی میں زمانہ طالب علمی کے دوران وہ بوتھ کانگریس دہلی کے صدر کے علاوہ این ایس یو آئی شاخ دہلی کے بھی صدر تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں