Jang Multan resident editor injured in brutal attack
پاکستان کے شہر ملتان میں اخبار جنگ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ظفر آہیر کو آج مسلح افراد نے حملہ کر کے زخمی کردیا اور ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ روز نامہ جنگ کے مطابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر ظفر آہیر پر حملہ کرنے کے بعد حملہ آوروں جاتے جاتے گاڑی کے باہر کلا شنکوف کی گولیاں بھی پھینک گئے ۔، اخبار کے مطابق ظفر آہیر کل شب گاڑی میں اپنے گھر جارہے تھے کہ2موٹر سائیکلوں اور ایک کار میں سوار6سے زائد حملہ آوروں نے انہیں ویسٹرن فورٹ کالونی کے قریب روک لیا ۔ حملہ آوروں نے پہلے ان کی گاڑی کے شیشے توڑے پھر انہیں بندوق کے بٹ ما ر کر شدید زخمی کردیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا شوروغل سن کر ان کی آنکھ کھل گئی اور انہوں نے تفسیلات جاننے کی بھی کوشش کی ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں