دینی مدرسوں کو عصری بنانے کا عزم - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

دینی مدرسوں کو عصری بنانے کا عزم - صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ نے’ آج بھی اقلیتی فرقوں کے بعض گروپوں کے مبتلائے غربت رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتی فرقوں میں عصری اور فنی تعلیم کو فروغ دے گی اور مدرسوں کو جدید بنانے کا ایک پروگرام شروع کرے گی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہا کہ’’ یہ بدبختی کی بات ہے کہ آزادی کے کئی دہوں کے بعد بھی اقلیتی فرقوں کے گروپس ، غربت سے دوچار ہیں کیونکہ حکومت کی اسکیمات کے فوائد ان تک نہیں پہنچ پاتے ‘‘۔’’میری حکومت ہندوستان کی ترقی میں تمام اقلیتوں کو مساوی شراکت دار بنانے کی پابند ہے ۔ حکومت’اقلیتی فرقوں میں جدید اور فنی تعلیم کو فروغ دینے کے اقدامات کو بطور خاص مستحکم کرے گی اور مدرسوں کو عصری بنانے کے ایک قومی پروگرام کا آغاز کرے گی‘‘۔ (ہندوستان کی1.2بلین آبادی میں مسلمانوں کا تناسب لگ بھگ14فیصد ہے) درج فہرست اقوام‘درج فہرست قبائل ، دیگر پسماندہ طبقات اور کمزور گروپوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ‘ ان تمام طبقات کے لئے’’تعلیم‘ صحت اور گزر بسر کے میدانوں میں مساویانہ مواقع کا ایک موافق سسٹم وضع کرنے کے اقدامات کرے گی‘‘۔’’میری حکومت ‘یہ دیکھنے کا عہد کرچکی ہے کہ درج فہرست اقوام اور دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ابھرتے ہوئے مواقع سے استفادہ کے قابل ہوجائیں ۔ درج فہرست قبائل کے لئے میری حکومت‘خلوص نیت کے ساتھ ایک’ون بندھو کلیان یوجنا‘ شروع کرے گی‘‘۔ قبائلی تعصبات میں برقی سہولتوں کی فرامی اور ان قصبات کو ہر موسم میں کار آمد سڑکوں سے مربوط کرنے کو ترجیح دی جائے گی‘‘۔ صدر نے مزید کہا کہ سماج کی نگہداشت ‘مستحقین کی فلاح اور باز آباد کاری حکومت کی بصیرت کا اٹوٹ حصہ ہے۔’’حکومت مذکورہ افرادکو ہر شعبہ ہائے حیات میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے انہیں وقار کی زندگی گزارنے کا موقع دینے کے اقدامات کرے گی ۔ ان کی خصوصی ضروریات کے شناخت کے لئے اور ایسے افراد کے لئے ادارہ جاتی نگہداشت فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے‘‘۔

Will launch madrassa modernisation programme: President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں