بھگوت گیتا کے 700 اشلوک کا اردو میں شعری ترجمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

بھگوت گیتا کے 700 اشلوک کا اردو میں شعری ترجمہ

bhgwad-gita-urdu
ایک نامور اردو شاعر و ادیب نے بھگوت گیتا کے 700اشلوکوں کا1700اردو اشعار میں ترجمہ کیا ہے یہ مقدس کتاب ملک میں عالمی سطح کی تعلیم پر بڑا لٹریچر ہے ۔ اردو اشعار میں گیتاپر اشعار میں لکھی گئی کتاب کا حال ہی میں چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے رسم اجرا انجام دیا ۔۔انور جلال پوری کی کتاب نہ صرف اردو اشعار میں اشلوکوں کا ترجمہ ہے بلکہ یہ مقدس متن کے جوہر کو دوبارہ گرفت میں لینے کی ایک کوشش ہے ۔ یہ کتاب لارڈ کرشنا کی عالمی تعلیم کے پیامات کواس جذبہ میں سادہ اردو اشعار کے ذریعہ عوام کے روبرو پیش کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ ادیب و شاعر انور جلال پوری نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ جلال پوری نے کہا کہ یہ قارئین کے لئے گیتا کے701اشلوکوں میں روحانی پیامات کو پھیلانے کی ایک کوشش کا حصہ ہے ۔ گیتا پانڈوپرنس ارجن اور ان کے رہنما لارڈ کرشنا کے درمیان ایک مذاکرہ کا ایک تحریری فریم ورک کا سیٹ ہے ۔

Urdu poet translates 700 verses of Gita in Urdu couplets

1 تبصرہ: