وشاکھاپٹنم کو مثالی شہر میں تبدیل کیا جائے گا - آندھرا وزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

وشاکھاپٹنم کو مثالی شہر میں تبدیل کیا جائے گا - آندھرا وزیر

آندھرا پردیش کے وزیر فروغ انسانی وسائل گھنٹا سرینواس راؤ نے آج کہا کہ ان کی حکومت، وشاکھا پٹنم کو ایک مثالی شہر میں تبدیل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو وشاکھا پٹنم میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ، کیوں کہ یہ شہر اہمیت کا حامل ہے ۔ حکومت اس شہر کو ہر اعتبار سے ترقی دینے کے لئے اقدامات کرے گی ۔ وہ یہاں ویزاک جرنلسٹس فورم کے صحافت سے ملاقات پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کا پہلا کابینی اجلاس کل وشاکھا پٹنم میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں شہر سے متعلق مختلف زیر التوا مسائل بشمول سمہا چلم اراضٰ مسئلہ ، شاردا ندی کے پشتوں کو مستحکم بنانے اور آلودگی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ تین دریاؤں کے پشتوں کو مضبوط بنانے کے لئے110کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے تاکہ سیلاب کے دوران قریبی مواضعات کو زیر آب آنے سے بچایا جاسکے ۔ وشاکھا پٹنم میں ایک ریلوے زون ے قیام کے مطالبہ پر انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور غیر سرکاری تنظیمیں بھی اس مطالبہ کے حق میں ہیں ۔، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مطالبہ پورا کردیا جائے گا۔ وشاکھا پٹنم ، ایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت آتا ہے ، جس کا ہیڈ کوارٹر اوڈیشہ کے شہر بھوبھنیشور میں ہے ۔

'Vizag set to become IT hub of new state', Education minister Ganta Srinivas Rao

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں