نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں کا قیام

United-Nations-Nelson-Rolihlahla-Mandela-Prize
اقوا م متحدہ کے جنرل اسمبلی نے نسلی تعصب کے خلاف سب سے بڑے علمبردار نیلسن منڈیلا کی خدمات اور ان کے حصولیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک ایوارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سکریٹری جنرل بان کیمون نے یو این نیلسن رویلبلا منڈیلا پرائز سے متعلق ایک قرار داد کی مکمل اتفاق رائے سے منظوری کے بعد ایک خطاب کے دوران کہا کہ ہم تقاریب و تقاریر سے نیلسن منڈیلا کو حقیقی خراج عقیدت پیش نہیں کرسکتے ۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ عملی رویہ اختیار کرتے ہوئے اس مشعل کو روشن رکھتا ہے جو وہ ہمارے حوالے کرگئے ہیں ۔ بان کیمون نے مزید کہا کہ نسل پرستی کے خلاف سر گرمیوں سے متعلق شاندار ریکارڈ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتناع کے ابتدائی ایام سے18جولائی کو بین الاقوامی یوم نیلسن منڈیلا کے اعلان تک جنرل اسمبلی کی سرگرمیاں تاریخ ساز رہی ہیں اور اسمبلی نے ہمیشہ ان افراد کا مکمل ساتھ دیا ہے ۔ جنہوں نے اس کی ضرورت محسوس کی ۔ نیلسن منڈیلا نے خود بھی جب نوبل پرائز قبول کیا تو انہوں نے علی الاعلان کہا کہ وہ ان بے شمار افراد کے نمائندہ ہیں جنہیں اس بات کا اعتراف ہے کہ کسی ایک شخص کو زک پہنچانا بنی نوع انسان کو لہولہان کرنا ہے ۔ میں نے اس حقیقت کے پیش نظر تمام انسانی بہبود اور انصاف کی مدافعت میں مشترکہ جدو جہد شروع کی اور تمام عمر اسی اصول پر کاربند رہا ۔ سکریٹری جنرل نے کہا کہ منڈیلا اظہار یگانگت و بہبود خلق کا مجسمہ تھے ،۔ قرار دار کی شرائط کے مطابق اسمبلی نے صدر اسمبلی کی مشاورت سے اندرون6ماہ انعام کے طور طریقوں اور شرائط سے متعلق مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی ۔ نومبر2014تک اس مسودہ کو منظوری دے دی جائے گی ۔ اور اس میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ۔ منڈیلا1994میں جنوبی افریقہ کے اولین سیاہ فام صدر منتخب ہوئے اور طویل علالت کے بعد گزشتہ سال96سال کی عمر میں دار فانی سے رخصت ہوئے ۔

United Nations Nelson Rolihlahla Mandela Prize, General Assembly establishes UN prize in honour of late Mandela

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں