امریکی خفیہ ایجنسی کی ٹوئیٹر اور فیس بک میں شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

امریکی خفیہ ایجنسی کی ٹوئیٹر اور فیس بک میں شمولیت

امریکی خفیہ ایجنسی سی ائی اے اب ٹوئٹر اور فیس بک سے وابستہ ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا سائٹ پر اسے زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔، سی آئی اے کے تازہ اقدام پر آن لائن بحث چھڑ گئی ہے ۔،9گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ٹوئٹر پر2لاکھ68ہزار افراد نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ اس کی پہلی ٹوئیٹ کچھ اس طرح تھی کہ ہم نہ تو اس کی تصدیق کرتے ہیں اور نہ انکار کہ یہ ہماری پہلی ٹوئیٹ ہے ۔، کم از کم ایک لاکھ70ہزار بار اس ٹوئیٹ کو دہرایا گیا اور تقریباً ایک لاکھ افراد کی یہ پسندیدہ ٹوئیٹ بن گئی ۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پہلی ٹوئیٹ کے7گھنٹوں بعد امریکی خفیہ ایجنسی نے دوسری بار ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں(فالوورس) کا شکریہ ادا کیا ۔ دوسری ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ٹوئیٹر پر ہمارے خیر مقدم کا شکریہ۔ ہم مستقبل میں آپ کے ساتھ غیر متفرقات میں شراکت داری کی توقع رکھتے ہیں۔ ٹوئیٹر سائٹ کے ساتھ سی آئی اے کی وابستگی کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور یہی آج کی بحث کا اہم ترین اور انتہائی پسندیدہ موضوع رہا ۔، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے انٹلی جینس معاملات سے متعلق بے پناہ سوالات کے حوالہ سے تحریر کیا کہ ہم انٹلیجنس معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے، تاہم اب ہمارے ساتھ ربط قائم کرنے کی ایک اور سہولت حاصل ہوگئی ہے ۔

CIA joins social media, is immediately trolled

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں