میانمار میں تبدیلی مذہب و بین العقائد شادیوں پر امتناع کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

میانمار میں تبدیلی مذہب و بین العقائد شادیوں پر امتناع کی تجویز

میانمار نے ملک کی بدھسٹ اکثریتی شناخت کے لئے جو مسودہ قانون تیار کیا ہے ، امریکہ کی ایک ایجنسی نے اعتراض کیا ہے ۔ بدھسٹ اکثریت کی شناخت کو برقرار رکھنے کے تبدیلی مذہب اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان شادی کے سلسلہ میں قانون کے ذریعہ بدھسٹ عقائد اور بدھسٹ شناخت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ امریکی کمیشن برائے بین العقائد مذہبی آزادی نے کہا کہ جو مسودہ قانون تیار کیا گیا ہے ۔ اس سے مسلمانوں کے خلاف تشدد ابھرنے کا اندیشہ ہے ۔ مسلمانوں کے علاوہ دوسری مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد ابھرنے کا اندیشہ ہے۔ دوسری مذہبی اقلیتوں بشمول عیسائی کے خلاف تشدد ابھرنے کا اندیشہ ہے ،۔ اگر ان قوانین کو منظوری مل گئی تو امریکہ میانمار سے تعلقات کی جہت کا تعین کرے گا۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جینفر ساکی نے کہا کہ مسودہ قانون کے تحت بین العقائد شادی کو جرم قرار دیا گیا ہے ۔ یہ قانون رواداری فروغ دینے کی امریکی کوشش کے خلاف ہے اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔امریکی کمیشن کے صدر نشین رابرٹ جارج نے مسودہ قانون تبدیلی مذہب کی آزادی کے خلاف ہے ۔، اور یہ بات میانمار نے بین الاقوامی طور پر جو وعدے کئے گئے تھے اس کے مغائر ہے ۔ میانمار نے مذہبی اور عقیدے کی آزادی کا احترام کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ان سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔ ایسے قوانین کا21ویں صدی میں کوئی مقام نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس مسودہ قانون کو واپس لیا جائے ۔ میانمار میں روشناس کرائے گئے مسودہ قانون کے تحت جو لوگ اپنا مذہب تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں حکومت پینل حکام کے قبل از قبل اجازت لینا ہوگا۔ گزتہ ماہ میانمار نے مجوزہ مسودہ قانون مباحث کے لئے پارلیمانی اجلاس کا آغاز کیا۔ حکومت نے کہا کہ تبدیلی مذہب کے سلسلہ میں تجاویز کو20جون تک قبول کیا جائے گا۔ میانمار میں نسلی فسادات ہوچکے ہیںَ بدھسٹوں اور مسلمانوں میں فسادات ہوچکے ہیں ۔ جون2012کے بعد سے ہونے والے فسادات میں237افراد ہلاک ہوگئے اور1,40,000افراد بے گھر ہوئے۔ فسادات میں سب سے زیادہ مسلمان متاثر ہوئے جو میانمار کی60ملین آبادی کا 5فیصد ہیں۔ میانمار کی نیم سیویلین حکومت مارچ2011میں برسر اقتدار آنے کے بعد اصلاحات کا ایک وسیع پروگرام شروع کیا ہے ۔ مسودہ قانون کے تحت تعدد ازدواج اور بین العقائد شادیوں پر امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ مذہب تبدیل کرنا ہو تو حکوت کی اجاززت حاصل کرنا ہوگا ۔ امریکہ نے وسیع اصلاحات لانے میانمار کی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ۔ امریکہ کو ایشیاء میں چین کے بڑھتے اثر کا سامنا ہے ۔ بدھسٹ راہبوں نے969کے عدد کے ساتھ تھریک شروع کی جس کے نتیجہ میں مذہبی کشیدگی پیدا ہوگئی۔

US agency urges Myanmar to scrap proposed religion laws

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں