امریکہ میں 12 سالہ ہندوستانی نژاد لڑکے کا اہم کارنامہ
گھر میں تعلیم حاصل کرنے والے 12 سالہ غیر معمولی ذہین ہندوستانی نژاد لڑکے تنشک ابراہم نے ہائی اسکول سے گریجویرٹ کی تعلیم مکمل کر کے ہر ایک کو حیرت زدہ کردیا ۔ وہ امریکہ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا کم عمر ترین لڑکا بن گیا ۔ کیلیفورنیا کے سکرا منٹو علاقہکے ساکن ابراہم نے کیلیفورنیا آٹو میوزیم میں اتوار کے روز ایک نجی تقریب میں اسکول ڈپلومہ حاصل کیا۔7سال کی عمر سے گھر میں تعلیم حاصل کرنے والے ابراہم نے مارچ میں ایک امتحان کامیاب کیا تھا جس کے بعد تصدیق کی گئی تھی کہ ڈپلومہ حاصل کرنے کے لئے اس کے پاس مناسب تعلیمی قابلیت ہے ۔ صدر بننے کے عزائم رکھنے والے ابراہم نے اسے بی سی نیوز سے کہا کہ نوکر شاہی کے سبب یہ آسان نہیں تھا مگر میں نے اس کے لئے سخت محنت کی اور مجھے نہایت خوشی ہے کہ بالآخر میں نے ہائی اسکول سے گریجویٹ کی سند حاصل کرلی۔
10-year-old Indian prodigy graduates US high school

گفتگو میں شامل ہوں