Storms with large hail and tornadoes roll through U.S. central states
امریکہ میں منگل کو خطرناک آندھی طوفان کے ساتھ بیس بال کے سائز کے ژالہ برس پڑے جس سے کئی لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور لووا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو رد کرنا پڑا اور نیبرا اسکوہوائی اڈے پر پروازوں کو کئی گھنٹوں تک ملتوی کردیا گیا ۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے سبراہ کینٹ نکولسن نے کہا کہ145کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں درست اطلاعات فی الحال دستیاب نہیں ہوئی ہیں لیکن اولے سے بچنے کی کوشش میں12سے زیادہ لوگوں کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔، مسٹر نکولسن نے کہا کہ آندھی کے دوران ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی ہماری عمارت میں سوراخ کررہا ہو ۔ ایپلی ایئر فیلڈ کے ترجمان جوروٹرڈام نے بتایا کہ اوماہاہوائی اڈے پر تقریباً چار گھنٹے تک پروازوں کو ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب ،تیز ہواؤں اور بڑے بڑے اولے پڑنے کے سبب33پروازیں رد کردی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے لووا کی میسوری وادی میں دو ہوٹلوں کی چھت اڑ گئی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں