گجرات کے گفٹ سٹی پراجکٹ سے 10 لاکھ نوکریوں کی توقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

گجرات کے گفٹ سٹی پراجکٹ سے 10 لاکھ نوکریوں کی توقع

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے پراجکٹ گجرات انٹر نیشنل فینانس ٹک سٹی( گفٹ) 2022تک10لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ گفٹ سٹی پراجکٹ کو حکومت گجرات کی جانب سے فروغ دیاجارہا ہے ۔ اس پراجکٹ سے توقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر انفراسٹرکچر اور سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ ملک اور بیرون ممالک کو باصلاحیت افراد فراہم کرے گا ۔ اس پراجکٹ میں نریندر مودی کو خصوصی دلچسپی ہے ۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے وہ اس پراجکٹ پر خصوصی نظر رکھتے تھے اور اب نئی چیف منسٹر انندی بین پٹیل بھی اس پراجکٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ عالمی مالیاتی خدمات کے خطوط پر65ہزار کروڑ روپے کے اس پراجکٹ کو فروغ دیا جارہا ہے۔

Gujarat International finance Tec-city (GIFT) offers 10000 jobs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں